دنیا کے 10 ایسے ممالک جہاں ’برفباری‘ نہیں ہوتی

نرم اور سرد برف کے گولو سے کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے

آسمان سے برسنے والے برف کے گالوں کو ’برفباری‘ کہا جاتا جس سے ہر شخص لطف اندوز ہوتا ہے اور بعض لوگ تو پورے سال اس موسم کے آنے کا انتظار کرتے نظر آتے ہیں۔

جہاں دنیا کئی ممالک سال ہا سال برف کی سفید چارد میں ڈھکے رہتے ہیں وہیں دنیا کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں آج تک برفباری نہیں ہوئی اور ان ممالک کے باشندے برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے دوسرے ممالک کی سیر کو جاتے ہیں۔

Countries Never Seen Snow

وہ 10 ممالک جہاں کبھی ’برفباری‘ نہیں ہوئی درج ذیل ہیں۔

سعودی عرب

مسلمانوں کے لیے مقدس ترین ملک سعودی عرب، مغربی ایشیا کا ایک جزیرہ نما ملک ہے جس کا زیادہ تر علاقہ خشک صحرا، میدان اور پہاڑوں پر مشتمل ہے۔

سعودی عرب کا موسم گرم اور خوشک ہے اور اس ملک کی مٹی کئی سالوں سے بارش کے قطروں اور برف کے گالوں کو ترستی آئی ہے لیکن اب موسمیاتی تبدیلی کے سبب گزشتہ چند سالوں سے سعودی عرب میں بھی بادل برسنے لگے ہیں لیکن برفباری تاحال نہیں ہوئی۔

بنگلہ دیش

سابق مشرقی پاکستان یعنی بنگلہ دیش جنوبی ایشیا کا ایک ملک اور ہے۔ اس ملک میں سال کے چھ موسم شمار کیے جاتے ہیں۔ موسمِ گرما، ہواؤں کا موسم، خزاں، خزاں کا آخری حصہ، موسمِ سرما اور بہار۔

بنگلہ دیش کا موسم گرم و مرطوب ہے جہاں طوفان کا خطرہ ہر لمحے رہتا ہے لیکن اس ملک میں آج تک برفباری نہیں ہوئی اور نہ ہی مستقبلِ قریب میں اس کے آثار ہیں۔

مالدیپ

خوبصورتی سے سرشار یہ ملک سیاحوں کی اولین ترجیح بن چکا ہے لیکن یہ ملک برفباری جیسی نعمت سے محروم ہے۔ 

مالدیپ میں سیاح برفباری نہیں بلکہ یہاں نیلے سمندر کے حسین و دل موہ لینے والے مناظر سے لطف اندوز ہونے جاتے ہیں۔

برِصغیر کے جنوب میں گول جزیروں کے حسین امتزاج پر مشتمل ملک مالدیپ واقع ہے جس کو قدرتی خوبصورتی کے باعث مشہور تاجر مارکو پولو نے ’فلاور آف انڈیز‘ کا لقب دیا تھا۔ 

مزید پڑھیں: دنیا کے سب سے ‘چھوٹے ملک’ کی دلچسپ کہانی جانتے ہیں؟

برازیل

برازیل جنوبی امریکا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ اس کے ایمیزون بیسن میں ایک وسیع استوائی جنگل، منفرد جنگلی حیات کا گھر، مختلف قسم کے ماحولیاتی نظام، اور متعدد محفوظ رہائش گاہوں پر پھیلے وسیع قدرتی وسائل شامل ہیں۔

یہ ملک اپنے گرم و مرطوب موسم اور گھننے جنگلوں کے سبب مشہور ہے لیکن یہ ملک بھی برفباری کے موسم سے محروم ہے اور یہاں کے باشندے آج تک اپنے ملک کو سفید چادر سے ڈھکا ہوا نہیں دیکھ سکے ہیں۔

تھائی لینڈ

مسکراہٹوں کی سرزمین تھائی لینڈ اپنے ساحلوں کے سبب مشہور ہے۔ اس ملک کا موسم گرم و مرطوب ہے اور پورے سال ہی یہاں گرمی رہتی ہے۔ یہ ملک بھی آسمان سے برستے برف کے گالوں سے محروم ہے۔

سنگاپور

خطہ استوا کے قریب واقع ملک سنگاپور گرم و مرطوب موسم کا حامل ہے جہاں کے باشندے نمی، گرمی اور بارشوں کے عادی ہیں۔  سنگاپور حسین و دل موہ لینے والے بے شمار قدرتی مناظر سے مالامال ضرور ہے لیکن اس ملک میں بھی برفباری نہیں ہوتی اور یہاں کے باشندوں کے لیے اپنے ملک میں برفباری دیکھنے کا تصور کوئی حیران کن خواب دیکھنے کے مترادف ہے۔

قطر

ماضی میں ماہی گیروں اور موتی جمع کرنے والوں کی بستی کہلایا جانے والا ملک قطر  کا شمار دنیا کے گرم ممالک کی فہرست میں ہوتا ہے جہاں برفباری کا تصوّر تاحال ایک خواب ہی ہے۔

انڈونیشیا

ایشیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہزاروں جزائر پر مشتمل انڈونیشیا کا موسم گرم ہے جہاں بارش بھی ہوتی ہے اور نمی کا تناسب بھی زیادہ ہے۔ اس ملک میں زلزلے آتے رہتے اور آتش فشاں پھٹتے رہتے ہیں۔

یہ ملک سیاحوں کے لیے بے شمار قدرتی نظارے لیے بیٹھا ہے لیکن یہاں برفباری نہیں ہوتی لہذا برفباری کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے خواہش مند سیاح اس ملک کے بجائے دیگر برفیلے ممالک کا رخ کرتے ہیں۔

نائیجیریا

مغربی افریقہ میں واقع ایک اسلامی ملک نائیجیریا خط استوا کے قریب تر ہے۔ اس ملک کا موسم بھی گرم و مرطوب ہے جہاں بارش ضرور ہوتی ہے لیکن اس ملک میں بھی برفباری کبھی نہیں ہوئی۔

جمائیکا

کیربیئن کا جزیرے نما ملک جمائیکا، امریکہ کے شمال مشرق میں واقع ہے جو جنگلی حیوانات کی پناہ گاہ کہلایا جاتا ہے۔ اس ملک کا موسم گرم ہے جہاں بارش بھی ہوتی ہے اور نمی کا تناسب بھی زیادہ ہے۔ 

گرم موسم کے سبب اس ملک میں آج تک برفباری نہیں ہوئی اور اسی سبب جمائیکا کے باشندے برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے دوسرے ممالک کی جانب سفر کرتے ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago