کولمبیا میں پالتو جانور کی موت پر 2 دن چھٹی کا بل پیش

گھرروں میں پالتو جانوروں کو پالنے کا شوقِ صدیوں پرانا ہے، آپ اپنے ارد گرد عموماً ایسے لوگوں سے ملیں ہونگے، جو ناصرف جانوروں کو پالنے کا شوق رکھتے ہیں بلکہ ان سے بے انتہاء محبت بھی کرتے ہیں۔ چنانچہ ایسے ہی لوگوں کو دیکھتے ہوئے، جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں ایک بل پیش کیا گیا ہے، جس میں پالتو جانور کے مالک کو کام کاج سے تنخواہ کے ساتھ 2 دن کی چھٹی دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ عموماً ہم نے دیکھا ہے کہ جو لوگ پالتے جانوروں کو پالنے کا شوق رکھتے ہیں، انہیں اپنے جانور سے بےحد پیار بھی بہت ہوتا ہے، وہ ہر طریقے سے اپنے جانور یا جانوروں کا خیال رکھتے ہیں، اگر بیمار ہو جائے تو خود پریشانی کا شکار ہو جاتے پیں، لہذا اس ہی چیز کو دیکھتے ہوئے اس قانون کو تجویز کیا گیا ہے۔ قانون کا مقصد پالتو جانوروں اور مالکان کے درمیان جذباتی تعلق کا اعتراف کرنا ہے ، کیونکہ پالتو جانوروں کے مرنے سے انسان گہرے دکھ اور افسوس کا شکار ہوجاتا ہے، لہذا اسے اپنے پیارے کا سوگ منانے کے لیے چھٹی ملنی چاہیے۔

Image Source: Unsplash

مذکورہ بل کولمبین لبرل پارٹی کے رہنما الیجاندرو کارلوس کی جانب سے اسمبلی میں پیش کیا ہے، جس کا مقصد تاجروں اور کمپنیوں کو اس بات پر پابند بنایا جا سکے کہ وہ اپنے ملازمین کو پالتو جانوروں کی موت پر لادمی چھٹی دیں، تاکہ وہ اپنے مرنے والے جانور کا سوگ منا سکیں۔

اس موقع پر کولمبین لبرل پارٹی کے رہنما الیجاندرو کارلوس کا کہنا تھا کہ کئی لوگوں کے بچے نہیں ہوتے چنانچہ ان کے پالتو جانور ہی ان کا سب کچھ ہوتے ہیں جنہیں وہ اپنے اہل خانہ اور بچوں کی طرح عزیز رکھتے ہیں اور ان سے بے انتہاء محبت کرتے ہیں۔ لہذا جب ان کے پیارے جانور کی موت ہوتی ہیں تو انہیں چھٹی دینی چاہیے تاکہ وہ سکون سے اپنے پیارے کا غم مناسکیں اور اس کی تمام آخری رسومات ادا کرسکیں۔

Image Source: Unsplash

ساتھ ہی الیجاندرو کارلوس کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذکورہ بل قابل عمل بھی ہے اور معاشرے سے مطابقت رکھتا ہے کیونکہ ملکی اعداد و شمار کے مطابق ہر 10 میں سے 6 گھر پالتو جانور رکھتے ہیں۔

رہنما کولمبین لبرل پارٹی الیجاندرو کارلوس کے تجویز کردہ بل میں یہ شق بھی شامل کی گئی ہے کہ ملازمین کو نوکری کرتے وقت مالکان یا کمپنی انتظامیہ کو پہلے سے اپنے پالتو جانور/ جانوروں کے بارے میں آگاہ کرنا لازمی ہوگا، اگرچے کوئی ملازم چھٹی کے لیے اپنے پالتو جانور کی موت کے بارے میں کوئی غلط بیانی کرتا، تو اسے کے خلاف سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔

واضح رہے مغرب میں گھروں میں پالتو جانوروں کو رکھنے کا رجحان مشرق سے کہیں زیادہ ہے، وہ ان کا ناصرف ہر ممکن طریقے سے خیال رکھتے ہیں بلکہ انہیں اپنے گھر کا ہی فرد سمجھتے ہیں۔ اس کے برعکس جہاں ہمارے ہاں یی رجحان کم ہے، وہیں سنجیدگی کا عنصر کہیں کم ہے۔ جس کی مثال کچھ عرصہ قبل بھارتی شہر نئی دہلی میں دیکھی گئی تھی، جہاں ایک یوٹیوبر گوراو شرما نے محض چند ویوز، لائکس اور سبسکرائبر کے لئے اپنے پالتو کتے ڈالر کو ہیلیم سے بھرے غبارے سے باندھ دیا تھا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں پالتو شیر نے 10 سالہ بچے پر حملہ کر دیا، ویڈیو وائرل

نتیجتاً غبارہ کتے کو اپنے ساتھ لیکر ہوا میں اڑنے لگتا ہے۔ بعدازاں یوٹیوبر ویڈیو اپ لوڈ کرتا ہے، جو بعد میں کافی وائرل ہوتی ہے، جس پر شدید عوامی ردعمل سامنے آتا ہے اور پولیس پھر اسے حراست میں لے لیتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago