کیا آپ کو پتہ ہے کہ پاکستان میں چاند کا ٹکڑا موجود ہے تو کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے۔چاند پر جو پاکستان کا پرچم لہرایا گیا ہے وہ بھی پاکستان میں موجود ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ دونوں چیزیں کراچی میں موجود ہیں اور یہ بات ہمیں پتہ بھی نہیں ہے۔
چاند پراب تک پاکستان کا کوئی مشن گیا تو نہیں لیکن اس کے باوجود وہاں پاکستان کا پرچم لہرایا گیا تھا اور چاند کا ایک ٹکڑا بھی یہاں موجود ہے۔
پاکستان نیشنل میوزم میں موجود یہ چاند کا ٹکڑا امریکا کی جانب سے چاند پر بھیجے جانے والے اپولو 17 کی ٹیم وہاں سے لائی تھی۔ چاند پر جانے والی امریکا کی اسی ٹیم نے اپنے دوست ممالک کے پرچم چاند پر لہرائے تھے جن میں پاکستان کا پرچم بھی شامل تھا۔
امریکا نے پاکستان کو چاند سے لایا جانے والا ایک ٹکڑا اور وہاں پر لہرایا جانے والا پاکستانی پرچم 1973 میں پاکستان کو تحفے میں دیئے تھے اور یہ تحفے اس وقت امریکی صدر رچرڈ نکسن نے پاکستانی وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو دیئے تھے، جو اس وقت بھی پاکستان نیشنل میوزم کراچی میں موجود ہیں۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس چاند کو ہم زمین سے دیکھتے ہیں وہ داغ دار تو نظر آتا ہے لیکن سفید اور چمکدار بھی ہوتا ہے لیکن میوزیم میں رکھا چاند کا ٹکڑا کالے رنگ کا ہے۔ اس کے متعلق بات کرتے ہوئے محمد یعقوب خان کنور کا کہنا تھا کہ’سورج کی روشنی کے باعث چاند چمکتا ہے اور سفید رنگ کا نظر آتا ہے، مگر چاند پر آکسیجن نہیں ہے اور چاند کی زمین سیاہ رنگ کی ہے۔‘
اپالو17 کے خلابازوں کی ٹیم جولائی 1973ء میں کراچی میں لائی تھی، اس ٹیم کا قافلہ کلفٹن سے شروع ہوا اور زیب النسا اسٹریٹ سے ہوتا ہوا، ٹاور تک گیا تھا۔ اس راستے میں کراچی کے عوام نے سڑک کے دونوں اطراف میں کھڑے ہوکر خلابازوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا تھا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں موجود چاند کے ٹکڑے کی قیمت اتنی ہی ہے جتنا اس وقت چاند پر جانے اور واپس آنے کا خرچہ ہو سکتا ہے۔ پاکستانی پرچم اور چاند کا ٹکڑا پاکستان نیشنل میوزم میں ایک تاریخی یاد کے طور پر موجود ہے یہ اس وقت پاکستان کے لئے قیمتی ثاثہ ہے۔
چاند کا یہ ٹکڑا اس قدر قیمتی ہے کہ مختلف ممالک میں یہ چوری کیا جاچکا ہے لیکن پاکستان میں یہ ابھی بھی محفوظ ہے اس کے علاوہ اسے تحقیقی معاملات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…