Categories: صحت

چائے پینے کے فائدے اور نقصانات کیا ہیں؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کو انتہائی شوق سے استعمال کیا جاتا ہے، اسے اگر دنیا کا سب سے مشہور اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مشروب کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ گرم مشروب بہترین ذائقے کا حامل ہوتا ہے اسی لئے اسے تمام عمر کے افراد پسند کرتے ہیں۔خاص طور پر کچھ لوگوں کی صبح تو چائے کے بغیرادھوری ہوتی ہے انہیں مکمل طور پر بیدار ہونے اور متحرک ہونے کیلئے چائے ضرور چاہئیے ہوتی ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ گرما گرم چائے کا کپ پینے سے ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Chai Peene Ke Fayde:چائے پینے کے فائدے

Image Source: Unsplash

کینسر کے خطرات میں کمی

Image Source: Unsplash

بغیر دودھ کی چائے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے کینسر کے خطرات میں نمایاں حد تک کمی آتی ہے، بغیر دودھ کی چائے کو کالی چائے بھی کہا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سیاہ چائے میں پائے جانے والے مرکبات اور اینٹی آکسیڈنٹس اس جان لیوا بیماری کے خطرے میں کمی لانے کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔کینسر کے خلاف بہترین طبی فوائد حاصل کرنے کے لیے آئس ٹی کے بجائے گرم چائے استعمال کرنی چاہیئے، کیوں کہ گرم چائے زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔

دانتوں کی مضبوطی میں اضافہ

طبی تحقیق کے مطابق چائے میں جراثیم کش مرکبات پائے جاتے ہیں جو منہ میں کیوٹی کا باعث بننے والے بیکٹیریا کی افزائش کو روکتے ہیں۔اگر چائے کو باقاعدگی کے ساتھ متوازن مقدار میں استعمال کیا جائے تو کیویٹیز کی شدت کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔خیال رہے کہ چائے کو پینے کے بعد دانتوں کو صاف ضرور کرنا چاہئیے جبھی دانت مضبوط رہ سکیں گے۔

دل کی صحت کیلئے مفید

Image Source: Unsplash

چائے میں فلیوو نائڈز نامی اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو دل کی صحت کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ان اینٹی آکسیڈنٹس کو باقاعدگی کے ساتھ ہر روز استعمال کرنے سے دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے، اور ہائی کولیسٹرول لیولز کے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

میٹابولزم کی رفتار بڑھاتی ہے

چائے میں موجود کیفین میٹابولزم کے پراسس کو تیز کرنے کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے اور یہ چربی کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ چائے کی مدد سے ہر روز سو کیلوریز کم کی جا سکتی ہیں۔ تاہم طبی ماہرین کے مطابق کیفین کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس لیے کیفین کو تین سے چار سو ملی گرام تک استعمال کرنا چاہیئے۔

اگرچہ چائے کے بے شمار فوائد ہیں لیکن جہاں ہر چیز میں اعتدال انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے وہیں کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

(Chai Ke Nuqsanat):چائے کے نقصانات

Image Source: Unsplash

بے چینی اور نیند سے محرومی

Image Source: Unsplash

زیادہ چائے پینے کا سب سے خطرناک نقصان یہ ہے کہ زیادہ چائے انسان کو بے آرامی اور نیند سے محرومی میں مبتلا کر دیتی ہے۔ایک کپ چائے میں 14 سے 16 ملی گرام کیفین کی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ زائد مقدار میں لینا صحت کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے۔ زیادہ چائے پینے کی وجہ سے انسان بے چینی، بے آرامی اور نیند سے محرومی میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

چائے کی عادت

Image Source: Unsplash

اگر آپ ایک دن میں 2 سے زائد کپ چائے پینا شروع کر دیتے ہیں تو آہستہ آہستہ آپ  چائے کی عادت یا چائے کی لت میں مبتلا ہوجائیں گے۔اس کیفیت کی بعد آپ کو روزانہ زیادہ سے زیادہ چائے کی طلب ہونا شروع ہوجاتی ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔ کسی بھی چیز کی لت میں مبتلا ہونا انسانی صحت کے لیے مضر ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کو سر درد اور کسی چیز پر غوروفکر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

پانی کی کمی

Image Source: Unsplash

ضرورت سے زیادہ چائے پینا انسانی جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے۔ چائے میں موجود کیفین کی مقدار جسم کی غذا سے پانی کوجذب کرنے کی صلاحیت کو کم کرتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے۔

سینے میں جلن

Image Source: Unsplash

ضرورت سے زیادہ چائے سینے میں جلن اور تیزابیت پیدا کر سکتی ہے۔ ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ چائے میں موجود کیفین معدے میں تیزاب بڑھانے کا کام بھی کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ زیادہ چائے پینا تیزابیت کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پتی کی قیمت 3 کروڑ روپے

روزانہ کتنے کپ چائے پی جا سکتی ہے؟

Image Source: Unsplash

چائے کو اعتدال میں رہ کر پینا ہی صحت کے لیے فائدے مند ہے۔ دن میں 3 سے زائد کپ چائے پینا صحت کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ جبکہ سیاہ یا سبز چائے کو ترجیح دینا بہتر ہے، جس میں چینی کو شامل نہ کیا جائے تو صحت کو زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے، کیونکہ فلیور ٹی زیادہ پراسیس ہوتی ہیں اور صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوتیں۔

Zameer Ali

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago