سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے موٹر وے واقعہ پر اپنے بیان پر معذرت کرلی

کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ نے موٹرر وے گینگ ریپ کیس سے متعلق اپنے متنازعہ بیان، جس میں انہوں نے ظلم کا شکار ہونے والی خاتون پر ہی غلطیوں سے سوالات کھڑے کئے تھے، اب ان تمام بیانات پر معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے گجرپورہ میں پیش آیا اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ جس میں موٹروے روڈ پر خاتون کو دو افراد کی جانب سے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اس واقعے کی خبر جیسے ہی ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر آئی، تو گویا پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہو، لوگوں میں اس حوالے شدید غم و غصہ دیکھا لوگوں نے انصاف کے لئے مختلف انداز میں آوازیں بلند کی۔

Image Source: Twitter

ایک جانب اس واقعے میں لوگوں کی تلاش کے لئے اعلی سطحی تحقیقات کا آغاز ہوا وہیں دوسری طرف سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے ایک چونکا دینے والا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے اس واقعے ظلم کا شکار ہونے والی خاتون کی غلطیوں کو گنوانا شروع کیا۔ کیوں خاتون نے جی ٹی روڈ کا راستہ نہیں لیا، کیوں انہوں گاڑی کا پیڑول چیک نہیں کیا۔ اس طرح کے سوالات نے عوام کو سیخ پا کردیا، عوام کی جانب سے اس پر شدید ردعمل عمل سامنے آیا، لوگوں کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آخر مجرمان کو پکڑنے کے بجائے اس طرح کے بیانات پولیس افسر کی جانب سے نامناسب قرار دیا گیا۔

وقت گزرنے کے بعد سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے دوبارہ بھی اس طرح کے بیانات وقتا فوقتا دیئے جس پر معاملا اس حد تک گرم ہوگیا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عوام کی جانب سے ایک مضبوط مطالبہ بن گیا کہ سی سی پی او لاہور کو فوری طور پر ان کے عہدے سے فارغ کردیا جائے۔

Image Source: Twitter

البتہ اب اس معاملے پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی جانب سے اپنے دیئے گئے تمام بیانات پر معافی مانگ لی گئی ہے۔

آج صبح گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا تھا کہ “میں نے پہلے بھی معذرت کی تھی کیونکہ میرا کوئی بھی غلط مطلب یا تاثر نہیں تھا، اور اگر اس میں میری وجہ سے کوئی بھی غلط فہمی پیدا ہوئی تو میں تہہ دل سے اپنی بہن سے جس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے معذرت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ان تمام طبقات سے جہاں رنج و غم اور غصے کی کیفیت ہے، میں ان سب سے بھی معذرت چاہتا ہوں۔

واضح رہے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے بیان پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے اس پورے معاملے پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ تاہم اب سی سی پی او کی جانب سے بقاعدہ طور پر اپنے بیان کی معافی مانگ لی گئی ہے۔

اس معاملے پر محض یہی کہا جاسکتا ہے کہ خاتون کو جلد از جلد یقینی انصاف دلوایا جائے اور مجرمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ ہمارے معاشرے سے اس طرح کے جرائم کا جلد از جلد خاتمہ ہوسکے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

1 week ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

2 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago