سی سی پی او لاہور کے غیر سنجیدہ بیان پر عوام کا شدید ردعمل،

دو روز قبل لاہور کے علاقے گجرپورہ میں بچوں کے سامنے والدہ کے ساتھ زیادتی کا ایک ہولناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جس نے ایک جانب تو پوری قوم کا دل دہلا کر رکھ دیا وہیں دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے ظلم و زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون پر ہی سوالات کے کھڑے کردئیے۔ جس نے عوام کے غصے کو شدید حد تک بڑھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج سے دو روز قبل ٹی وی اور سوشل میڈیا پر لاہور کے علاقے گجرپورہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی خبریں گردش کرنے لگیں، جس میں بتایا گیا کہ کس طرح کچھ جنسی درندوں نے ہائی وے پر پیڑول ختم ہوجانے کے باعث کھڑی گاڑی میں موجود بچوں اور خاتون کو بندوق کے زور پر یرغمال بنایا اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بعدازاں رقم، زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز لیکر موقع سے باآسانی فرار ہوگئے۔ جس کے بعد گویا پورا ملک متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑا ہوگیا ہوا سب کا ایک مطالبہ تھا کہ مجرمان کو عبرتناک سزا دی جائے۔

Image Source: Twitter

تاہم ابھی معاملہ گرم ہی تھا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ جن کی زیرنگرانی اس کیس کی تحقیقات ہورہی ہے وہ میڈیا پر آکر خاتون پر ہی سوالات کھڑے کردیتے ہیں۔

اس ہی واقعے پر ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے واقعے میں پولیس کی غفلت قبول کرنے کے بجائے موقف اختیار کیا کہ یہ خاتون رات 12 بجے لاہور کے علاقے ڈیفنس سے گجرانوالہ جانے کے لئے نکلی ہیں، جس پر میں حیران ہوں کہ تین بچوں کی ماں ہے، اکیلی ڈرائیور ہونے کے باوجود جی ٹی روڈ سے کیوں گجرانوالہ نہیں گئیں؟

اس حوالے سے مزید جانئے: شک کی بنیاد پر سگے بھائیوں نے بہن کی آنکھ میں تیزاب ڈال دیا

اس حوالے سی سی پی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ آپ نے اس راستے کو ہی اختیار کرنا تھا تو آپ کو پھر یہ چیک کرلینا چاہئے تھا کہ آپ کے پاس پیٹرول ہے یا نہیں۔

اگرچہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ آج بھی ہم سب کے لئے محترم ہیں لیکن سوال اب یہ کھڑا ہوتا ہے کہ کیا اس طرح کا راوائیہ ایک اعلیٰ پولیس افسر کی جانب سے ٹھیک ہے؟ کیا ان کو اس انداز میں کسی کو مخاطب کرنا چاہیے جس کے ساتھ اس طرح کا سانحہ ہوچکا ہو۔ اگر جی ٹی روڈ پر آبادی ہے وہاں حدثات نہیں ہوتے تو پھر گجرپورہ پر پولیس کی جانب سے حدثات کو روکنے کے لئے کیا اقدامات کئے جاچکے ہیں؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اس وقت ناصرف سی سی پی او لاہور کے بیانات کی مذمت کی جارہی ہے بلکہ عوام اوپر کئے گئے سوالات کی بنیاد پر انھیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

اس ہی سلسلے میں ایک جانب جہاں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سی سی پی او لاہور کے بیان کی مزمت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اعلیٰ پولیس افسر کی جانب سے ایسا بیان ناقابلِ قبول ہے، سی سی پی او کا واقعے پر توجیہات پیش کرنا اور متاثرہ خاتون پر سوالات کھڑے کرنا افسوسناک ہے ۔۔

جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں پروگرام کے میزبان حامد میر سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے سی سی پی او لاہور کے بیان موقف لیا گیا جس پر انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سی سی پی او نے یہ بیان دے کر قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کی کہی ہوئی بات یقینا غیر ضروری ہے، پاکستان کا کوئی بھی شہری ملک کی کسی بھی سٹرک پر سفر کرسکتا ہے، تاہم سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر برطرف نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہاں قانون کی۔خلاف نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے عوام کی جانب سے ابھی بھی اس واقعے پر شیدید غم و غصہ ہے، اوپر سے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا یہ بیان نے غم و غصے میں اضافے کا باعث بن رہا ہے، عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ سی سی پی او کو جلد از جلد عہدے سے برطرف کیا جائے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago