ریپر کارڈی بی نے کنسرٹ کے دوران مداح کو مائیک دے مارا

سوشل میڈیا پر کارڈی بی کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی مشہور ریپر اور گلوکارہ کارڈی بی گزشتہ روز ایک کنسرٹ میں اورنج رنگ کے لباس میں پرفارم کررہی تھیں اور اپنا مشہور گانا بوڈک یلو گا رہی تھی کہ اس دوران ایک خاتون مداح کی جانب سے ان پر کولڈ ڈرنک پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔

Cardi Ne Microphone Phanka

کولڈرنک پھینکے جانے پر پہلے تو گلوکارہ حیران و پریشان ہو گئیں اور پھر حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے خاتوں  مداح کو پہچان کر  اس حرکت پر فوری جوابی حملہ کرتے  ہوئے کارڈی بی نے بھی ہاتھ میں پکڑا ہوا مایئک  پلٹ کر مذکورہ خاتون کو  دے مارا۔ اس کے بعد انہوں نے مداح کو مغلظات بکیں۔

کارڈی بی کی سکیورٹی ٹیم فوری طور پر اسٹیج پر پہنچ گئیں اور انہیں اپنی حفاظت میں لے لیا۔دیگر سیکیورٹی ٹیم  نے مذکورہ خاتون کو گھیرلیا اور کنسرٹ  سے باہر نکال دیا۔  

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں صارفین کی جانب سے گلوکارہ کی حمایت کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کے ردعمل میں لکھا کہ آپ اسی لاحق تھیں۔ آپ کو جوابی وار نہیں کرنا چاہیے تھا۔ دوسرے نے لکھا کہ کارڈی بی نے وہی کیا جو اسے کرنا چاہیے تھا۔ لوگوں کو فنکاروں پر چیزیں پھینکنا بند کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کئی گلوکاروں پر کنسرٹ کے دوران چیزیں پھینکنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جس پر وہ اسٹیج سے چلے جاتے ہیں یا کنسرٹ کو منسوخ کردیا جاتا ہےحال ہی میں ہیری اسٹائلز پر کنسرٹ کے دوران حملہ کیا گیا جس سے گلوکارہ کی آنکھ کے گرد کا  حصہ زخمی ہوا تھا۔

 تاہم کارڈی بی جیسا موقع پر جوابی بدلہ آج سے پہلے کسی نے نہیں لیا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago