بابر اعظم نے آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے کرلیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بابر اعظم کو مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر قرار دے دیا۔ وہ یی اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پیر (آج) کے روز سال 2021 کے لئے ون ڈے پلیئر آف دی ائیر کے نام کا اعلان کرتے ہوئے بابر اعظم کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ اس ایوارڈ کے لئے بابر اعظم کا مقابلہ بنگلادیش کے سابق شکیب الحسن، جنوبی افریقی اوپنر ینامن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ سے تھا۔

Image Source: Geo Super

آئی سی سی کی جانب جاری کردہ اعلامیہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام کا اعلان کیا وہیں لکھا کہ اگرچے بابر اعظم نے گزشتہ برس 6 ایک روزہ میچز ہی کھیلے ہیں لیکن انہوں نے پاکستان کے لئے ایک روزہ میچز کی دو سریز میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

کپتان بابر اعظم نے سال 2021 میں محض 6 میچز میں 67.50 کے اوسط سے 405 رنز بنائے ہیں۔ سب سے زیادہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی 3 ایک روزہ میچز کی سریز میں 228 رنز بنائے تھے، جسے قومی ٹیم نے1-2 سے جیت لی تھی، جبکہ انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی سیریز میں بابر اعظم نے مجموعی طور پر 177 رنز بنائے تھے، البتہ اس سریز میں ٹیم کو 3 صفر کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس موقع پر قومی کپتان بابر اعظم نے ون ڈے پلئیر آف دی ائیر منتخب ہونے پر آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنی ٹیم سمیت تمام فینز کا شکریہ ادا کیا۔

Image Source: Twitter

ڈان نیوز کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح ٹیم نے مجھے سپورٹ کیا، ان کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، انہیں ایسی ٹیم پر فخر ہے، جبکہ گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی 158 رنز کی اننگ کو بہترین اننگ قرار دیا ہے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں جیتنا ایک مشکل کام ہے، مختلف پچز ہوتی ہیں، ان کی بولنگ بہت معیاری ہے لیکن وہاں جا کر سیریز کے جیتنے سے ہمیں بہت مومینٹم حاصل ہوا اور اس سے بحیثیت ٹیم اور بحیثیت کپتان مجھے بہت اعتماد ملا۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ جس ملک میں جائیں وہاں جا کر ان کے خلاف رنز بنائیں۔

Image Source: File

واضح رہے قومی کپتان بابر اعظم ایک طویل عرصے سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 873 کے پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، انہوں نے 81 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 56.92 کے اوسط سے 3985 رنز بنائے ہیں، جس میں ان کی 14 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جہاں اپنی بہترین پرفارمنس اور کپتانی سے پوری قوم کے دل جیتے ہیں وہیں یہ بات بہت ہی کم لوگوں کو معلوم ہوگی کہ باصلاحیت نوجوان بلے باز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے دوران ایک جذباتی جدوجہد کا بھی مقابلہ کر رہے تھے، کیونکہ ابتدائی میچ کے دنوں میں ان کی والدہ اسپتال میں زیر علاج تھیں اور جب پاک بھارت میچ تھا، اس وقت ان کی والدہ وینٹیلیٹر پر تھیں۔

گزشتہ برس پاک بھارت میچ کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ میچ میں پاکستان کی جیت پر بابر اعظم کے والد خود پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی اور فرط جذبات سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔ میچ جیتنے کے بعد بابر اعظم کے والد کو شائقین مبارک باد پیش کرتے ہیں، ان لوگوں میں چاچا کرکٹ بھی شامل تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago