علاج سے قبل ڈاکٹرز نے کہا، بچنے کے صرف 30 فیصد امکانات ہیں،سونالی باندرے

مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم “ہم ساتھ ساتھ ہیں” کی خوبرو اداکارہ سونالی باندرے نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک  انٹرویو میں پہلی مرتبہ کینسر پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہیں بھی 2018 میں ہی اچانک اس بات کا پتہ چلا تھا کہ وہ اس موذی مرض کا شکار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سونالی باندرے نے واضح کیا کہ ایسا بلکل نہیں کہ انہیں کئی مہینے پہلے اس بارے میں  پتا چلا تھا، مجھے بھی کچھ وقت  پہلے ہی معلوم ہوا تھا کہ میں کینسر کی چوتھی اسٹیج کی مریضہ ہوں۔بھارتی اداکارہ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں علاج شروع کرنے سے پہلے ہی بتایا تھا کہ ان کے بچنے کے صرف تیس  فی صد چانسز ہیں۔
 

Image Source: Instagram

بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اس خطرناک موذی مرض کا شکار ہو جائیں گی لیکن  انہیں اس بات کا مکمل یقین تھا کہ وہ اسے ضرور شکست دے دیں گی۔ سونالی باندرے  نے کہا کہ کینسر ایک حقیقت ہے اور یہ دنیا میں موجود ہے جس سے ہر رنگ، نسل، مذہب اور جنس کا انسان متاثر ہوتا ہے لیکن بہت سارے لوگ اسکا شکار ہونے کے باوجود دوسروں تک پیغام نہیں پہنچا پاتے۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر سونالی باندرے نے کہا کہ علاج کے دوران جب ان کے سر کے بال جھڑ گئے تو انہیں کوئی دکھ نہیں ہوا ہاں مگر وہ جذباتی ضرور ہوئیں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ سب اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔

Image Source: Instagram

سونالی باندرے میں جولائی 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں اور دوستوں کو اس وقت آگاہ کیا تھا جب وہ علاج کے لیے امریکا پہنچ چکی تھیں۔ سونالی باندرے جولائی سے دسمبر 2018 تک نیویارک کے ہسپتال میں زیر علاج رہی تھیں اور دوران علاج وہ اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں۔انہوں نے دوران علاج کبھی اپنی بیماری کی اسٹیج سے متعلق بات نہیں کی تھی، تاہم دسمبر 2018 میں صحت یابی کے بعد انہوں نے خدا کے شکرانے ادا کیے تھے۔

دوران علاج سر کے بال جھڑنے اور کیموتھراپی کی شدید تکلیف کے باعث اداکارہ کے اشکبار ہونے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔تاہم کینسر سے صحت یابی کے 4 سال بعد اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں آخری اسٹیج کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ڈاکٹرز نے انہیں خبردار کیا تھا کہ ان کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ کبری خان کینسر سے کیسے بچیں؟

خیال رہے کہ سونالی باندرے کی مشہور فلموں میں ‘کل ہو نہ ہو، لجا، جس دیش میں گنگا رہتا ہے، ہمارا دل آپ کے پاس ہے، ڈھائی اکشر پریم کے، زخم، انگارے، میجر صاحب، دل جلے۔ بھائی، انگلش بابو، دیسی میم، ثپوت اور اپنے دم پر‘ شامل ہیں۔ ان کی آخری فلم ‘ونس اپون ٹائم ان ممبئی: دوبارہ’ 5 سال قبل 2013 میں ریلیز ہوئی تھی۔ان کے شوہر فلم ڈائریکٹر گولڈی بہل ہیں، جن سے انہوں نے 2002 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago