کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق دلچسپ تفصیلات

بالآخر بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔بالی ووڈ کی اس معروف جوڑی کی شادی میں مداحوں کی دلچسپی کے باعث شادی کی تقریبات ہوتے ہی دلچسپ تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔

Image Source: Instagram

خوبصورتی میں بے مثال کترینہ کیف جن کے مداحوں کی تعداد کڑوڑوں میں ہے، ان کی شادی کا سبھی کو بےصبری سے انتظار تھا یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کے ‘اعلان’ کے بعد سے سوشل میڈیا پر کترینہ وکی کی شادی زیر موضوع رہی۔ اب یہ شادی ہوجانے کے بعد اس جوڑے کی شادی کی انگوٹھیوں کی قیمت سے لے کر منڈپ میں پھیرے لینے تک کی تمام اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شاہانہ شادی جے پور کے 6 سینس فورٹ ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

Image Source: Instagram

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کی شادی کی انگوٹھیوں کے لیے معروف امریکی برانڈ ٹفنی کا انتخاب کیا۔ کترینہ کو شادی پر نیلے رنگ کی پلاٹینم کی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے گرد ہیرے جڑےہوئے ہیں اور اس کی مالیت 7.4 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ جبکہ وکی کوشل کی شادی کی انگوٹھی کا انتخاب ٹفنی کی کلاسک کلیکشن سے کیا گیا ہے، جس کی قیمت 2 .1 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

Image Source: Instagram

جبکہ اس جوڑے نے روایتی ہندو رسومات کے مطابق شادی کی اور 9 دسمبر کی دوپہر کو 7 پھیرے لئے۔ دولہا اور دلہن کی شادی کے منڈپ کو اس طرح ترتیب دیا گیا تھا کہ اس کا رخ مندر کی طرف ہو۔کترینہ پھولوں سے مزین خوبصورت ڈولی پر بیٹھ کر منڈپ پہنچیں جبکہ دولہا وکی کوشل اپنی سہرا بندی کے بعد ونٹیج کار میں آئے۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پیلے، نارنجی اور گلابی رنگوں سے سجامنڈپ قلعے کے شیش محل کے درمیان میں بنایا گیا تھا اور اس کے سامنے ایک مندر تھا۔

Image Source: Instagram

البتہ شادی سے پہلے سنگیت کی تقریب میں دولہا دلہن نے گانوں پر پرفارم کیا جبکہ شادی میں شریک مہمان دولہا اور دلہن کی پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ نوبیاہتا جوڑے نے اپنے سنگیت پر 4.5 لاکھ روپے کا کیک بنوایا تھا۔ کترینہ اور وکی کا سنگیت کیک دہلی کے ایک مشہور شیف نے بنایا تھااور اسے بیریز سے سجایا گیا تھا۔

Image Source: Instagram

دولہا دلہن نے ہر ممکن کوشش کی اپنی شادی کی تقریبات کو میڈیا سے دور رکھیں اس لئے شادی کی تقریبات میں شریک مہمانوں کو بھی موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں تھی۔ ان پابندیوں کے باوجود بھی کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریب کے اندرونی مناظر لیک ہو گئے۔

علاوہ ازیں ، بھارتی میڈیا پر یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کترینہ اور وکی نے اپنی شادی کی فوٹیج اسٹریمنگ سروس ایمازون پرائم کو 800 ملین روپے میں فروخت کی گئی ہے۔ تاہم اس بات کی تصدیق ان کے یا ان کے نمائندوں نے نہیں کی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

22 hours ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

2 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

4 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

7 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

1 week ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 weeks ago