بلقیس ایدھی بھی عمران اشرف کی مداح نکلیں

ڈرامہ انڈسٹری میں جاندار اداکاری کی بدولت شہرت حاصل کرنے والے اداکار عمران اشرف ،ایدھی فاؤنڈیشن کی روح رواں بلقیس ایدھی کے بھی پسندیدہ اداکار ہیں ۔ تازہ ویڈیو پیغام میں بلقیس ایدھی نے کہا کہ ڈرامہ سیریل “رقص بسمل” میں انہیں موسیٰ کا کردار بے حد پسند آیا۔

گزشتہ روز عمران اشرف نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون بلقیس ایدھی کا انٹرویو کررہی تھیں۔ انٹرویو کے دوران بلقیس ایدھی نے عمران اشرف کے بارے میں کہا کہ وہ ان کے پسندیدہ اداکار ہیں اور خاص طور رقص بسمل میں انہیں “موسیٰ” کا کردار بہت پسند آیا۔ بلقیس ایدھی نے بتایا کہ وہ رقص بسمل کی آخری قسط بار بار دیکھ رہی ہیں۔ میزبان نے دعائیں دینے کی بات کی تو بلقیس ایدھی نے کہا یہ ان کی دعا کا ہی اثر ہے کہ آخری قسط میں موسیٰ اور زوہرا ایک دوسرے سے مل گئے۔

Image Source: Geo

اداکار نے ویڈیو کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ آپ لوگ انسانیت کی خدمت میں سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے بلقیس ایدھی صاحبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاؤں میں رہنا آپ کو پسند آنا صرف ایک ایوارڈ ہی نہیں بلکہ بہت بڑا کرم ہے۔ عمران اشرف نے مزید لکھا کہ آپ خدا کے پسندیدہ بندوں میں سے ہیں۔ آپ جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اللہ آپ کو صحت دے تندرستی دے آمین۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہم ٹی وی پر عمران اشرف کا ڈرامہ “رقص بسمل “ختم ہوا ہے جسے شائقین میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی ۔ڈرامے میں عمران اشرف کی اداکاری اور ان کے چہرے کے تاثرات کو بہت سراہا جا رہا ہے۔ اس ڈرامے میں انہوں نے ایک مذہبی گھرانے کے لڑکے کا کردار ادا کیا ہے جسے ایک طوائف سے محبت ہو جاتی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رقص بسمل دو دن تک ٹرینڈ کر رہا تھا۔ ڈرامے میں عمران اشرف کے مدِمقابل اداکارہ سارہ خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

خیال رہے کہ الف اللہ اور انسان ،کہیں دیپ جلے، رانجھا رانجھا کردی ،مُشک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار عمران اشرف کو ماضی میں بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود انڈسٹری میں ہیرو تسلیم نہیں کیا جاتا ہے۔ لیکن اپنے کیریئر کے آغاز میں طرح طرح کی حوصلہ شکن باتیں اور اداکاری میں نقص سننے کے باوجود بھی انہوں نے اپنا سفر جاری رکھا۔ وہ سادہ لوح اور عاجزی و انکساری سے پیش آنے والے اسٹار ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج اُن کے مداح ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago