بل گیٹس کی بچپن کی عادت جس نے انہیں ارب پتی بنادیا؟

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس برسوں سے دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں مگر ان کے خیال میں اگر وہ موجودہ عہد میں پرورش پاتے تو زیادہ امکان یہی تھا کہ وہ زندگی میں ناکام ہو جاتے، انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے نوجوانی تک کے سفر کے دوران دوستوں کے ساتھ گھومتے تھے اور باہری دنیا کی کھوج کرتے تھے۔

بل گیٹس نے زندگی میں کامیابی کی وجہ بننے والی عادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ عہد کے بچے اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے باعث اپنی راہ سے بھٹک جاتے ہیں۔ ایک نئے بلاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے بتایا کہ اگر ایک عادت ان کی زندگی کا حصہ نہ ہوتی تو وہ کبھی 3 ہزار ارب ڈالرز اثاثوں کی مالیت کمپنی مائیکرو سافٹ کی بنیاد نہیں رکھ پاتے۔

Bill Gates Childhood Habit

انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے نوجوانی تک کے سفر کے دوران دوستوں کے ساتھ گھومتے تھے اور باہری دنیا کی کھوج کرتے تھے۔ اسی طرح وہ مطالعہ کرتے تھے اور گھنٹوں اپنے کمرے میں بہت گہرائی میں جاکر سوچتے تھے۔بل گیٹس نے بتایا کہ ‘جب میں بیزاری یا تھکاوٹ محسوس کرتا یا لوگوں کے رویے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہوتا تو میں اپنے کمرے میں بند ہوجاتا اور خود کو گھنٹوں تک کتابوں یا آئیڈیاز میں گم رکھتا’۔

:مذید پڑھیئں

چھوٹے بچوں میں دیر سے بولنے کی اہم وجہ موبائل فون کا استعمال

ان کا کہنا تھا کہ ‘فارغ وقت کو گہری سوچ اور سیکھنے کے لیے استعمال کرنے سے میں وہ بنا جو میں آج ہوں’۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ بعد کی زندگی میں میری کامیابی کے لیے اہم ترین عادت ثابت ہوئی’۔

لاگ پوسٹ میں بل گیٹس نے ایک کتاب

The Anxious Generation

 کو پڑھنے کا مشورہ بھی دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا نے کس طرح بچوں کے دماغوں کو بدل دیا ہے۔

بل گیٹس کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جسمانی کھیل کود سے بھرپور بچپن سے تخلیقی انداز سے سوچنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت مسلز کی طرح ہے اور سوشل میڈیا کے استعمال کے باعث اسے بہتر بنانا مشکل ہو جاتا ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

5 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago