بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی


0

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کرلیا ہے۔

Bilal Abbas Durefishan Nikkah

بلال عباس اور درفشاں سلیم پاکستان کے وہ دو مقبول اداکار ہیں جو اس وقت اپنے سپر ہٹ ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ کی کامیابی کے بعد  سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔

اس جوڑے سے متعلق حال ہی میں یوٹیوبر ماریہ علی نے سنسنی خیز ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بلال اور درفشاں کے خفیہ نکاح کا انکشاف کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

:مذید پڑھیئے

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کے پریمیئر پر بلال عباس نے ایک لمحے کے لیے بھی درفشاں کو تنہا نہیں چھوڑا تھا،وہ درفشاں سلیم کو دوسرے لوگوں سے بھی بچا رہے تھے۔ وہ ایک دوسرے کے کافی قریب تھے دونوں نے ایک حقیقی جوڑی کی طرح ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔ ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کے پریمیئر پر دونوں ہی اداکار تین گھنٹے تاخیر سے آئے تھے، اس کے علاوہ ڈرامے کے سیٹ پر بھی دونوں ساتھ ہی آتے تھے، اکٹھے کھانا کھاتے تھے اور شوٹنگ کے دوران بھی زیادہ وقت اکٹھے ہی گزارتے تھے۔

Bilal Abbas Durefishan Nikkah

یوٹیوبر ماریہ علی نے اپنی ویڈیو میں  دعویٰ کیا کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ طور پر شادی کی ہوئی ہے اور وہ جان بوجھ کر اپنی شادی کا اعلان نہیں کر رہے ہیں۔

ماریہ علی نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں درفشاں سلیم نے بھی اسی دوران عُمرے کی سعادت حاصل کی جس وقت بلال عباس بھی عُمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلال عباس اور درفشاں سلیم نے ایک ساتھ عُمرے کی سعادت حاصل کی لیکن مداحوں کو بظاہر یہی دکھایا کہ دونوں الگ الگ عُمرہ کرنے گئے ہیں۔

ماریہ علی نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ کس طرح در فشاں سلیم نے عُمر شہزاد سے بریک اَپ کیا اور پھر بلال عباس کے ساتھ اُن کی گہری دوستی سامنے آئی۔

یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں درفشاں سلیم کے سابق دوست و اداکار عُمر شہزاد کے بارے میں بھی بات کی، اُن کے مطابق عُمر شہزاد نے ریئلیٹی شو ‘تماشہ گھر’ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اور درفشاں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور دونوں شادی بھی کرنے والے تھے۔

عُمر شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ اور درفشاں ایک ہی بلڈنگ میں مقیم تھے، دونوں کے درمیان سب کچھ اچھا چل رہا تھا لیکن جب اداکارہ کا ڈرامہ ‘کیسی تیری خود غرضی’ ہٹ ہوا تھا تو اداکارہ کے برتاؤ میں تبدیلی آنے لگی۔

اداکار کے مطابق جب وہ شہر سے باہر چلے تھے تو اُن کی غیرموجودگی میں بلال عباس، درفشاں سلیم سے ملنے کے لیے آتے تھے اور جب عُمر شہزاد نے درفشاں سے بلال عباس سے متعلق شکوہ کیا تو اداکارہ نے کہا کہ وہ صرف دوست کی حیثیت سے آتے ہیں۔

بقول عمر شہزاد کے درفشاں سلیم نے انہیں اس وقت ہری جھنڈی دکھائی جب انکا ڈراما ’کیسی تیری خود غرضی’ سپر ہٹ ہوا پھر اس دوران اداکارہ نے بلال عباس کے ساتھ ملاقات اور بات چیت شروع کردی جو مجھے پسند نہیں آئی’۔

عمر شہزاد کے مطابق بلال اور درفشاں کی ملاقات سنگین نوعیت کی ہوتی تھیں جنہیں اداکارہ محض دوستی کا نام دیتی تھیں۔اب جبکہ عشق مرشد میں ان دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کیا گیا تو دونوں کے درمیان فاصلہ مزید کم ہوگیا اور یہ دونوں ساتھ کھانے پینے کے ساتھ گھنٹوں باتیں کیا کرتے تھے’۔

دونوں نے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر کے موقع پر بھی سرخیوں میں جگہ بنائی جب وہ ایک ساتھ تقریب کے مقام پر آئے۔ سینما میں ان کی انٹری کو عشق مرشد کے مداحوں نے دیکھا کہ بلال عباس نے ایک منٹ کے لیے بھی درفشاں سلیم کو نہیں چھوڑا۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں تو یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ ان کے مداح انہیں حقیقی زندگی کے جوڑے کے طور پر ایک ساتھ دیکھنا پسند کریں گے۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین کو میزبان کے دعوے پسند نہیں آئے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور آپ کو اس طرح کی جعلی خبریں نہیں پھیلانی چاہئیں۔ مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ باضابطہ اعلان کا انتظار کریں گے۔

اس وقت بلال عباس اور درفشاں سلیم اپنے آنے والے پروجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دونوں عشق مرشد کی بڑی کامیابی کے بعد سب سے زیادہ مانگ والے نام بن چکے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *