بھارتی پاکستانیوں کے متعلق کچھ نہیں جانتے، صنم سعید

خوبصورت نین نقش کی مالک صنم سعید پاکستانی  ڈرامہ اور فلم کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا بعد ازاں انہوں نے اداکاری شعبے میں قدم رکھا اور خوب نام کمایا۔صنم سعید نے یوں تو کئی ڈراموں میں کام کیا لیکن “زندگی گلزار ہے” میں کشف کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

حال ہی میں انہوں نے بھارت میں “انڈین ایکسپریس ڈاٹ کام” کو دئیےگئے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں کئی نسلیں بالی وڈ کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئیں ہیں۔ پاکستانی بھارت کے رہن سہن، کھانوں، لباس اور ثقافت کے بارے میں جانتے ہیں۔صنم سعید کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برعکس بھارتیوں کو پاکستان کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔ پاکستانی خواتین کے ملبوسات سے لے کرکھانوں تک عام بھارتی کچھ نہیں جانتا۔ پاکستانیوں کو مدھو بالا سے لے کر کرینہ کپور اوردپیکا پڈوکون تک کی اداکاراؤں سے متعلق ہر بات اور چیز کا علم ہے لیکن بھارتیوں کو پاکستان اور اس سے متعلق کسی چیز کا کوئی علم نہیں۔

Image Source: Instagram

صنم سعید کے مطابق کچھ سال قبل ایک بھارتی چینل کھلا تھا تو بھارتی ناظرین نے پاکستانی ڈرامے دیکھنے شروع کیے۔ ان ڈراموں میں دکھائے جانے والی ہرچیز ان کے لیے حیران کن تھی تاہم بعد میں اس چینل کو بھی بند کردیا گیا۔ سیاسی کشیدگی کے باعث اب پاکستان اور بھارت کے آرٹسٹوں کا ایک دوسرے کے ملک میں کام کرنا ممکن نظر نہیں آتا۔

Image Source: Instagram

انہوں نے کہا کہ ان کی ویب سیریز “قاتل حسیناؤں کے نام” میں جہاں پاکستانی اداکاراؤں نے کام کیا، وہیں اسے بھارتی پروڈیوسر نے بنایا اور ہدایت کار بھی وہیں کی تھیں، جس وجہ سے وہ بہترین ویب سیریز بنی اور اس نے عالمی ایوارڈز جیتے۔

صنم سعید کے مطابق مذکورہ ویب سیریز سے ثابت ہوتا ہے کہ جب دو مختلف ممالک کے بہترین ذہن اور لوگ آپس میں مل کر کام کرتے ہیں تو یقینی طور پر اچھی چیزیں بنتی ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصے سے محب مرزا اور صنم سعید کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں لیکن دونوں فنکاروں کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی چھائی ہوئی ہے مگر رواں ماہ ایک پوڈ کاسٹ میں محب نے صنم سے محبت کا اعتراف کیا ہے۔

میزبان نے محب سے سوال کیا کہ آپ صنم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے آپ کی ان کے ساتھ کب اور کہاں کہانی شروع ہوئی؟ اداکار نے جواب دیا کہ صنم کا مطلب ہے جس سے محبت کی جائے اور محب کا مطلب ہے محبت کرنے والا، اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں کہوں گا۔اس پر میزبان نے سوال کیا کہ آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد صنم کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنا کیسا رہا کیونکہ دوسری مرتبہ انسان محبت کرنے سے خائف رہتا ہے؟ محب نے جواب دیا کہ میں اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ دوسری بار محبت کرنا آسان نہیں ہے، مشکل ہے لیکن ہر کسی کو اپنے تجربے کی اصلاح کرنے کا اختیار ہے جو اپنے رشتے درست کرنا چاہتا ہو۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پیدائشی سمجھدار نہیں ہوتا لیکن ہم اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ دبئی منتقل ہوگئی تھیں۔ ان کی شادی زیادہ عرصے چل نہیں سکی تھی اور ان کی طلاق ہوگئی تھی۔انہوں نے 2018 میں ایک شو کے دوران اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔جبکہ اداکار محب مرزا نے 2005 میں اداکارہ آمنہ شیخ سے شادی کی تھی۔ان کے ہاں 2015 میں پہلی بچی کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی تھی۔ طلاق کے چند ماہ بعد اداکار کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ نے اگست 2020 میں کاروباری شخص سے شادی کرلی تھی۔

مزید برآں، صنم سعید اور محب مرزا ایک دوسرے کے ہمراہ متعدد ڈراموں سمیت دو فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں جن میں ڈرامہ سیریز “فراق”، “دیدن”، نیز فلم “بچانا” اور “عشرت میڈ اِن چین” شامل ہیں۔ صنم سعید محب مرزا کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ کی بہترین دوست بھی تھیں اور انہوں نے فلم “کیک” میں اکھٹے کام بھی کیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago