بولی ووڈ اداکار وجے راز اداکارہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار

“کوا بریانی” کے فلمی سین سے شہرت حاصل کرنے والے مشہور بھارتی اداکار وجے راز شوٹ کے دوران مبینہ طور پر اپنی ساتھی اداکارہ کو ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اور ہدایتکار وجے راز پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی آنے والی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران مبینہ طور پر اپنی ساتھی اداکارہ کو ہراساں کیا ہے۔ ان کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کے بعد ، پولیس نے 2 نومبر کو بالی ووڈ اداکار وجے راز کو گرفتار کرلیا۔

Image Source:

اداکار وجے راز اپنی ہٹ فلم” رن” میں “کووا بریانی” جیسے مشہور ڈائیلاگز کی وجہ سے بہترین اداکا رکے طور پر عوام میں مقبول ہوئے۔ بالی ووڈ میں ان کی دیگر قابل ذکر فلموں میں دھمال ، ویلکم ، دیوانے ہوئے پاگل ، اور گلی بوائے وغیرہ شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے منگل کو مبینہ طور پر اپنی ساتھی اسٹار کو ہراساں کرنے کے جرم میں اداکار کو گرفتار کیا ۔ اطلاعات کے مطابق ، اداکار وجے راز ر کو مہاراشٹرا کے گونڈیا شہر کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جب کہ اداکار وجے راز پر لگا الزام اور ان کی گرفتاری حیران کن ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق، مشہور اداکار کو ضمانت مل چکی ہے۔

پولیس کے مطابق اداکار کو مبینہ طور پر مدھیہ پردیش میں فلم شیرنی کی شوٹنگ کے دوران ساتھی خاتون اداکارہ سے بدتمیزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وجے راز نے فلم کی شوٹنگ کے دوران کئی بار اپنے ساتھی اسٹار کو ہراساں کیا۔

Image Source: Twitter

ذرائع کے مطابق ، وجئے رااز نے 30 سالہ خاتون اداکارہ کو مسلسل ہراساں کیا اور چھیڑا ہے۔ اداکارہ اسی ہوٹل میں ٹھہر ی ہوئی تھیں جہاں ، وجے راز رہ رہے تھے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی ووڈ اداکار وجے راز نے شام کے وقت گذشتہ تین دن سے کئی بار اپنی ساتھی اسٹار سے بدتمیزی کرنے کی کوشش کرچکے ہیں۔

اس برتاؤ سے تنگ آکر ، اداکارہ نے پیر کی شب مقامی پولیس سے رابطہ کیا اور اس نے باضابطہ طور پر پولیس کو رپورٹ درج کروائی۔ اطلاعات کے مطابق ودیا بالن شیرنی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور اسی ہوٹل میں مقیم تھیں، جہاں یہ واقع پیش آیا۔

وجےراز اس سال لوٹ کیس اور گلابو سیتابو جیسی فلموں میں نمایاں کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، انہوں نے 2019 میں زویا اختر کی فلم گلی بوائے میں رنویر سنگھ کے والد کی حیثیت سے اپنی اداکاری دیکھائی۔ اس فلم میں اپنی اداکاری کے لئے انہیں کافی داد بھی ملی ہے۔

اس سے قبل ایک اور مشہور بھارتی اداکار ، نانا پاٹیکر پر بھی ایک اداکارہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تنشری دتہ نے نانا پاٹیکر پر متعدد بار ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اس کے علاوہ حال ہی میں ، مشہور اداکار عامر خان کی بیٹی نے انکشاف کیا تھا کہ وہ 14 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بن چکی ہیں۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں ہراساں کرنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago