بھارت میں چار ٹانگوں والی بچی کی پیدائش، سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ

اگر آپ ایسا سوچتے ہیں کہ دنیا کی کوئی چیز آپ کو حیران نہیں کرسکتی تو آپ غلط سوچتے ہیں کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر دنیا میں ایسے عجیب و غریب واقعات رونما ہورہے ہیں کہ جن کہ بارے میں جان کر ایک لمحے کے لیے عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ جیسکہ کے حال ہی میں پڑوسی ملک بھارت میں ایک خاتون کے ہاں 4 ٹانگوں والی بچی کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں آرتی کمپو نامی خاتون نے مقامی اسپتال میں ایک بچی کو جنم دیا جس کی 4 ٹانگیں ہیں۔خاتون اور بچی کو دیکھنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کا کہنا ہے کہ بچی صحتمند ہے اور پیدائش کے وقت اس کا وزن 2.3 کلوگرام تھا۔اسپتال کے سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر آر کے ایس دھکد کا کہنا ہے کہ بچی کو جسمانی بیماری اسچیو پاگس ہے جس سے اس کے جسم میں پیدائش کے وقت دو اضافی ٹانگیں بھی جڑگئی ہیں تاہم دونوں اضافی ٹانگیں غیر فعال ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے، اگر بچی میں کوئی اور بیماری نہ ہوئی اور بچی صحتمند ہوئی تو اس کی اضافی دو ٹانگیں آپریشن کے ذریعے ہٹادی جائیں گی۔

Image Source: Twitter

اس بچی کی پیدائش کی خبر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس خبر پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں شاہ باد میں خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے چار ہاتھ اور چار پاؤں ہیں دوسرے بچے کا سر بچی کے معدے سے جڑا ہوا تھا جو بننا باقی تھا۔بچی کو دیکھ کر اسپتال کا عملہ سمیت خاندان کے افراد بھی حیران رہ گئے اور بچی کو قدرت کا کرشمہ قرار دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا جیسے جیسے ترقی کررہی ہے میڈیکل سائنس میں ایسے اضافی اعضاء والے بچوں کی زندگی بچانے کے لئے علاج کے جدید طریقہ کار اپنائے جارہے ہیں تاکہ یہ بچے بھی نارمل بچوں کی طرح زندگی گزار سکیں، 2017 میں امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک 10 ماہ کی اس بچی کی پیدائش کے وقت چار ٹانگیں اور دو ریڑھ کی ہڈیاں تھیں اور اس کی زندگی کو خطرات لاحق تھے۔ماہر سرجنز کے مطابق یہ چھ گھنٹے طویل اور مشکل آپریشن تھا جو کامیاب رہا۔

مزید برآں، اس سال برازیل میں بھی سر سے جُڑے ہوئے جڑواں بھائیوں برنارڈو اور آرتھر کا کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے بعد پہلی بار دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کا چہرہ دیکھا۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سر سے جُڑے بچوں کو کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کیا۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی پیچیدہ آپریشن تھا، کیونکہ دونوں بھائیوں کے جسم کی کئی خون کی شریانیں آپس میں جُڑی ہوئی تھیں۔

سال 2019 میں پاکستان میں بھی دو جڑواں بہنیں صفا اور مروہ، جن کے سر پیدائش کے وقت آپس میں جڑے ہوئے تھے ان کے سر لندن کے گریٹ اورمنڈ سٹریٹ اسپتال میں آپریشن کے بعد الگ کیا گیا تھا۔صفا اور مروہ جس حیرت انگیز اور غیر معمولی انداز میں جڑی ہوئی تھیں وہ ڈاکٹروں کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ بچیوں کے سر پچھلی طرف سے جڑے ہوئے تھے اور ان کے چہرے مختلف سمتوں میں تھے۔ان جڑواں بچیوں کے تین بڑے آپریشن ہوئے جبکہ انہوں نے 50 گھنٹے سے زیادہ وقت آپریشن تھیٹر میں گزارا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago