پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے ماڈل واداکارہ سائرہ یوسف سے 2012 میں شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2019 کے اختتام پر علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کے بعد دونوں نے مارچ 2020 میں طلاق ہوجانے کی تصدیق کی تھی۔ شہروز سبزواری نے طلاق کے دو ماہ بعد ہی شادی کرلی تھی مگر سائرہ یوسف نے تاحال دوسری شادی نہیں کی۔
اس ہی سلسلے میں حال ہی میں لیجنڈری اداکار بہروز سبزواری نے ایک انٹرویو میں کھل کر بات کی اور کہا کہ اگر ان کی سابقہ بہو دوسری شادی کرنا چاہیں تو وہ ان کی سپورٹ کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی سابقہ بہو اداکارہ سائرہ یوسف کو متعدد بار کہا ہے کہ وہ بھی شادی کرلیں، وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ بہروز سبزواری نے بتایا کہ سائرہ یوسف آج بھی ہماری بیٹی ہے اگرچہ سائرہ اور شہروز کی کیمسٹری نہیں ملی لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم کچھ نہیں کرسکتے یہ اللہ پاک کا کام ہے۔
بہروز سبزواری نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی سائرہ کو خود سے الگ نہیں سمجھا اور نہ سمجھیں گے، میں نے کئی بار ان سے کہا تم بھی سیٹل ہوجاؤ میں تمہارے ساتھ ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سائرہ ہماری بچی ہے اور ان کی بیٹی نورے ہماری جان ہے۔ طلاق کے بعد تنقید سے متعلق انہوں نے کہا کہ جتنے بھی لوگوں نے تنقید کی وہ وقت ہمارے اور سائرہ کے لیے بڑا سخت تھا اگرچہ یہ ہماری نجی مسئلہ تھا لیکن لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بطور فنکار ان کی جاگیر ہیں۔
انٹرویو میں بہروز سبزواری نے بیٹے اور بہو کے درمیان طلاق کے وقت کو اپنے پورے خاندان کے لیے مشکل قرار دیا اور کہا کہ اگر ان کے بیٹے اور سائرہ یوسف کی کیمسٹری نہیں ملی تو وہ اس حوالے سے کچھ نہیں کر سکتے تھے، کیوں کہ یہ سب اللہ کی مرضی تھی۔
مزید پڑھیں: لیجنڈری اداکار بہروز سبزواری کو بطور اداکار پہلا معاوضہ کتنا ملا تھا؟
اسی حوالے سے اداکار کے بہروز سبزواری نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سائرہ یوسف ان کی بیٹی تھیں اور بیٹی رہیں گی اور ان کی بیٹی ‘نورے’ ان کی جان ہیں۔بہروز سبزواری نے انکشاف کیا کہ وہ متعدد بار سائرہ یوسف کو دوسری شادی کرنے کا کہہ چکے ہیں اور اگر وہ شادی کریں گی تو وہ ان کی سپورٹ کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ان کے مطابق وہ سائرہ یوسف سے کہتے رہے ہیں کہ تم شادی کیوں نہیں کرسکتیں؟
خیال رہےکہ حالیہ دنوں میں شہروز سبزواری اور صدف کنول کی بیٹی کی پیدا ہوئی ہے،جس کا نام انہوں نے ‘سیدہ زہرا سبزواری‘رکھا ہے۔ اس جوڑی کی بیٹی کی پہلی جھلک سب سے پہلے ماڈل و اداکارمہرین سید کی جانب سےانسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔
Story Courtesy: FUCHSIA MAGAZINE
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…