بختاور بھٹو کو گلف نیوز کی رپورٹر ثناء جمال پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کو گلف نیوز کی رپورٹر ثناء جمال پر طنز کرنا مہنگا پڑ گیا کیونکہ ان کے طنزیہ جواب پر سوشل میڈیا صارفین چپ نہ رہ سکے اور انہوں نے بختاور بھٹو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔صارفین نے بختاور بھٹو پر تنقید کیساتھ گلف نیوز کی نامہ نگار کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص اپنی رائے میں آزاد ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تو تحریک عدم اعتماد پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گلف نیوز کی نامہ نگار ثناء جمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد اصل میں پاکستان کے خلاف ہے۔

Image Source: Celebrity News

ثناء جمال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ وقت عمران خان بمقابلہ حزب اختلاف نہیں ہے۔ بلکہ یہ پاکستان بمقابلہ کرپٹ سیاسی خاندان ہیں۔

https://mobile.twitter.com/Sana_Jamal/status/1505067826624798720

تاہم بختاور بھٹو زرداری نے گلف نیوز کی رپورٹر ثناء جمال پر طنز کرتے ہوئے جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک نام نہاد صحافی کی جانب سے اس طرح کھلے عام متعصبانہ ٹوئٹس پر گلف نیوز کو نوٹس لینا چاہیے۔ بختاور بھٹو زرداری نے مزید لکھا ہے کہ آپ آنکھوں سے نابینا ہیں آپ کی ہمت کیسے ہوئی کہ مفروضوں کی بنیاد پر الزامات لگاسکتی ہیں؟ سابق صدر کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ آپ کی معلومات کے لیے بتانا چاہتی ہوں کہ اپنے کرپشن کے پیسوں کا جواب نہ دینے کے لیے صرف ایک شخص عدالتوں سے چھپتا پھر رہا ہے اور وہ ہے عمران خان۔

https://mobile.twitter.com/BakhtawarBZ/status/1505136677517512706?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1505136677517512706%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fnews360.tv%2Fmost-important-2%2F66334%2F

سوشل میڈیا صارفین نے بختاور بھٹو زرداری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شخص کا اپنا ایک رائے ہوتی ہے اور وہ اپنی رائے کا استعمال کہیں بھی کسی کے لیے بھی کرسکتا ہے ، اگر کوئی شخص کسی ادارے سے منسلک ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنی سوچ کر سمیٹ کر الماری میں بند کردے۔ ثناء جمال گلف نیوز کی کارکن بعد میں ہے پہلے وہ ایک جیتی جاگتی باشعور انسان ہے۔ اور آپ کسی بھی باشعور انسان کو سوچنے یا بولنے سے نہیں روک سکتے ۔سوشل میڈیا صارفین نے مزید کہا ہے کہ ثناء جمال نے اپنے ٹوئٹ میں کسی کا نام نہیں لیا ہے ، کرپٹ سیاسی خاندان اور پاکستان کا ذکر کیا ہے ، اور اگر آپ کرپٹ نہیں ہیں تو پھر تو یہ آپ کا مسئلہ ہی نہیں کہ ثناء جمال نے کسی خاندان کو کرپٹ کہا ہے۔

خیال رہے کہ بلاول اور آصفہ کی نسبت بختاور بھٹو زرداری سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اور ان کی متعدد پوسٹیں وائرل بھی ہوتی ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی انہوں نے اپنے بیٹے میر حاکم علی کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی تھی جس میں نواسے اپنی مرحومہ نانی کو نہایت محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے تھے یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے اس تصویر کو بہت پسند کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بختاور بھٹو کے لباس میں سونے کی تاروں اور ہیروں کے استعمال کی حقیقت؟

یہاں یہ بتاتے چلیں کہ بختاور بھٹو زرداری سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی ہیں لیکن وہ اپنے بھائی بلاول بھٹو سے کم عمر ہیں۔ ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ایسے وقت میں پیدا ہوئیں جب کہ ان کی والدہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان تھیں۔ اس طرح بختاور بھٹو زرداری حاضر سروس وزیر اعظم کے ہاں پیدا ہونے والی دنیا کی پہلی بچی کا اعزاز بھی رکھتی ہیں، ان کی پیدائش کے وقت بینظیر بھٹو نے وزارت عظمیٰ سے چھٹیاں لی تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago