بہاولنگر میں عاشورہ جلوس کے دوران دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

جمعرات کے روز (آج) صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر سے افسوسناک خبر، عاشورہ کے موقع پر نکالے جانے والے ماتمی جلوس میں دھماکہ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 59 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ راجہ بشارت نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص نے بہاولنگر کے علاقے مہاجر کالونی کی جامعہ مسجد کے قریب سے گزرنے والے جلوس پر دستی بم پھینکا، یہ افسوسناک واقعہ صبح 10 بجے رونما ہوا۔ بعدازاں پولیس کی جانب سے حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ دھماکہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ساتھ ہی واقعے کے فوری بعد رینجرز کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں جائے وقوع پر پولیس اور امدادی کارکنان کو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیوز میں متعدد زخمی افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو مدد کے لیے پُکار رہے ہیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شیعہ رہنما خاور شفقت نے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا، جب جلوس شہر کے مہاجر کالونی محلے سے گزر رہا تھا۔ انہوں نے حملے کی مذمت کی اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں جاری عاشورہ کے جلوسوں میں سیکورٹی مزید بڑھائی جائے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر سحر کامران نے بھی واقعے کی ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے، اس پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ ماتمی جلوس کو کریکر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

واضح رہے بہاولنگر سمیت پورے ملک میں یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی کے پیش نظر موبائل فونز سروسز کو معطل رکھا گیا، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ البتہ خبریں زیر گردش ہیں کہ دھماکے کے بعد موبائل فونز سروس بند ہونے کی وجہ سے رابطے کرنے میں مشکلات کا شامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے ہر سال محرم الحرام کی 10 تاریخ کو پورے ملک میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں جلوس برآمد کئے جاتے ہیں۔

Story Courtesy: Dawn

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago