ایمن سلیم کےبیٹا ہوگا یا بیٹی ؟اداکارہ نے جینڈر ریویل میں بتا دیا

پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے اپنے حمل کا اعلان کرنے کے بعد جلد آنے والے ننھے مہمان کی جنس کا بھی انکشاف کردیا۔

سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ایمن سلیم نےگزشتہ برس 22 دسمبر کو کامران ملک نامی شخص کے ساتھ شادی کرکے نئی دنیا بسالی۔

شادی کے بعد ایمن اور کامران نے ازدواجی زندگی کے خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا لیکن کئی باہ بعد حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کرتے ہوئے اپنی حاملہ ہونے کا اعلان کرکے اپنے فینز کو دنگ کردیا۔ اب اداکارہ نے جلد آنے والے ننھے مہمان سے متعلق نئی اپڈیٹ بھی فراہم کردی ہیں

Aymen Saleem’s Baby Gender Reveal

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایمن سلیم نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنے شوہر کامران ملک کے ہمراہ گاڑیوں کے شو روم میں دیکھا گیا۔ ویڈیو میں ایمن سلیم نیلے رنگ کے باڈی کون ڈریس میں ملبوس ہیں جبکہ انکے شوہر سفید شرٹ پہنے نظر آئے۔

جینڈر ریویل سیریمنی کی اس ویڈیو میں ایمن کے سامنے سیاہ رنگ کے کپڑے میں لپٹی ایک گاڑی موجود تھی جو چند ہی لمحوں بعد اپنی اصل رنگ میں سامنے آگئی۔

نیلے رنگ کی ’لیمبورگھینی’ کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ بآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ ایمن اور کامران کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع ہے۔کیونکہ نیلا رنگ لڑکے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایمن نے کیپشن میں لکھا کہ،’بڑی خبر: یہ ایک ننھا شہزادہ ہے، اور ہم اس سے زیادہ خوش اور شکرگزار نہیں ہو سکتے الحمدللہ!!!’۔

اداکارہ نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ،’سالگرہ مبارک ہو، شوہر صاحب – یہ ننھا لڑکا پہلے ہی آپ کا سب سے بہترین تحفہ بن چکا ہے!’۔

ایمن  سلیم نےاس کے ساتھ  اپنی پوسٹ میں جینڈر ریویل کی تقریب کا اہتمام کرنے والوں کا شکریہ اداکیا اور ہیش ٹیگ ’بے بی ملک’ اور ’جینڈر ریویل’ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ،’شکریہ، اتنے شاندار کار ریپ اور مختصر وقت میں بہترین جینڈر ریویل کا اہتمام کرنے کے لیے’۔

دوسری جانب ایمن سلیم کے ننھے مہمان کا جینڈر ریویل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

ایمن سلیم کا شمار ٹی وی کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے سال 2021 میں کامیڈی ڈرامہ ‘چپکے چپکے’ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ کا لکس اسٹائل ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں جبکہ بعد میں انہیں ڈراما سیریل ’پریستان’ اور ’ابن حوا’ میں بھی اداکاری کے جوہر بکھیرتے دیکھا گیا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago