پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئیں، عائزہ خان کے بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی پر فلمائے گئے مشہور زمانہ گیت پر ڈانس اسٹیپس وائرل ہوگئے ہیں۔
آج کل نجی چینل سے آن ائیر ہونے والا عائزہ خان کا ڈرامہ “لاپتہ” مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ اس ڈرامے میں اداکارہ کو شوخ و چنچل ٹک ٹاک اسٹار گیتی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو بولی وڈ کی نامور اداکاروؤں کا روپ دھار کر ان کے انداز میں ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا اسٹار بننے کی کوشش کر رہی ہے۔
حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی آواز میں گایا گیا فلم چاندنی کا سُریلا گیت “میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں” جو کہ سری دیوی پر فلمایا گیا تھا پر اپنے ڈانس اسٹیپس سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے۔ انہیں اس ویڈیو میں اسی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جیسا کہ سری دیوی نے کیا تھا، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے مداحوں سے پوچھا کہ گیتی کی شادی آنے والی ہے، کیا آپ تیار ہیں؟
دوسری جانب ، مداحوں کو بھی عائزہ خان کا ڈانس بے حد پسند آرہا ہے اور محض ایک دن میں اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 8 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ اس ویڈیو کو نہ صرف پاکستان میں پسند کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی ویڈیو بھارت میں بھی مقبول ہو رہی ہے۔
اس سے قبل عائزہ خان سری دیوی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا افسوس ہے سری دیوی ہمارا ساتھ بہت جلد چھوڑ گئیں ، وہ بطور اداکارہ اور ایک ماں کی حیثیت سے ہمیشہ میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت رہیں گی۔
عائزہ خان اپنے دپر ہٹ ڈراموں میرے پاس تم ہو ، چپکے چپکے، یاریاں اور لاپتہ میں بہترین پرفارمنس کی وجہ سے مداحوں میں کافی مقبول ہیں بلکہ اب تو وہ انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالورز کا سنگِ میل عبور کرنے والی پہلی اداکارہ بھی بن چکی ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کڑوڑوں فالوورز کی ہر دلعزیز اداکارہ خود کس کی مداح ہیں؟
مزید پڑھیں: ان مشہور پاکستانی شوبز جوڑیوں کے بیچ عمر کا کتنا فرق ہے؟
جی ہاں وہ مشہور بولی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت کو اپنی انسپائریشن قرار دیتی ہیں اوران سے ملنے کی خواہشمند بھی ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عائزہ خان نے مقبول بھارتی فلم “دیو داس” کے 19 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ڈانس کوئن مادھوری ڈکشٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…