عائزہ خان کی ‘خوبصورتی’ کا راز جان کر صارفین,حیرت میں مبتلا


0

اداکارائیں چاہے پاکستانی ہوں، ہندوستانی یا پھر ہولی وڈ کی، ان اسکرین تو وہ اپنی خوبصورتی کے جلوے دیکھاتی ہیں لیکن اس کے ساتھ وہ مختلف تقریبات اور شوز میں بھی بہترین میک اپ اور اعلیٰ ملبوسات میں اپنے پرستاروں کو دنگ کرتی رہتی ہیں۔ مگر پاکستانی ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’چپکے چپکے’ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنیوالی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ عائزہ خان نے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتاکر سب کو حیران کردیا ہے۔ عائزہ کا کہنا ہے کہ ان کی خوبصورتی کا راز یہ کہ وہ ‘بہت کم’ میک اپ کرتی ہیں ہوسکتا ہے کہ عائزہ درست کہہ رہی ہوں مگر سوشل میڈیا صارفین ان کی اس بات پر یقین کرنے کو بالکل بھی تیار نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عائزہ خان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو اپنی حسین جِلد کا راز بتارہی ہیں۔ ویڈیو میں عائزہ خان نے کہا کہ میری اچھی جِلد کا راز یہ ہے کہ میں بہت کم میک اپ کرتی ہوں۔

Image Source: Instagram

اس ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ میں شوٹس کے علاوہ میک اپ نہیں کرتی، اسی لیے میری جِلد اچھی ہے۔اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب کوئی میری بات پر یقین کرے یا نہ کرے، وہ الگ بات ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عائزہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 11 ملین ہوئی ہے اور وہ پاکستان کی وہ واحد اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 11 ملین صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر عائزہ خان کی مقبولیت اپنی جگہ لیکن لوگوں کو ان کے ‘کم میک اپ ‘ کرنے کی بات کچھ ہضم نہیں ہورہی اسی لئے مذکورہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہے کہ “اب آپ یہ بتائیں کہ وہ کون سا دن ہے جس دن آپ کی شوٹنگ نہیں ہوتی ہے؟” ایک اور صارف نے لکھا کہ “اچھا خاصا میک اپ کرتی ہیں”، جبکہ تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ “دانش نے ایک شو میں بتایا تھا کہ عائزہ مہنگی کریم لگاتی ہیں لوگوں کو اس کے نام نہاد خوبصورتی کے راز پر شک ہے اور وہ اسے نہیں خرید رہے ہیں”۔کچھ لوگوں نے تواس بات پر عائزہ خان کا مذاق بھی اڑایا اور کہا کہ ان کی خوبصورتی کا راز بوٹوکس اور کاسمیٹک سرجری ہے۔

Image Source: Screengrab
Image Source: Screengrab

خیال رہے کہ صارفین آن اسکرین عائزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی کو ان کی شاندار اداکاری اور خوبصورت شخصیت کی وجہ سے کافی پسند کرتے ہیں۔اس جوڑی کے دو پیارے بچے بھی ہیں ایک بیٹی حورین تیمور اور بیٹا ریان تیمور جن کی تصویریں اکثروبیشتر عائزہ خان اپنے فلوورز سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ان مشہور پاکستانی شوبز جوڑیوں کے بیچ عمر کا کتنا فرق ہے؟

بلاشبہ عائزہ خان کے مداح تو کڑوڑوں میں ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ خود کس کی مداح ہیں؟ عائزہ مشہور بولی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت کو اپنی انسپائریشن قرار دیتی ہیں اوران سے ملنے کی خواہشمند بھی ہیں۔ اس حوالے سے عائزہ خان نے مقبول بھارتی فلم “دیو داس” کے 19 سال مکمل ہونے پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ڈانس کوئن مادھوری ڈکشٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *