میں اپنی آمدنی سے تین گھر چلارہی ہوں، اداکارہ عائشہ عمر

پاکستانی شوبز کی ناموراداکارہ و فیشن ماڈل عائشہ عمر کے نام سے کون واقف نہیں ،انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز سن 2000 میں کیا تھا اور آج وہ اس انڈسٹری میں ایک کامیاب خاتون کے طور پر جانی پہچانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے ماضی، بچپن، اور کیرئیر کے متعلق مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اس انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جس میں عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آمدنی سے 3 گھر چلارہی ہیں، جن میں ایک ان کا اپنا گھر (اپارٹمنٹ) ہے جو کہ کراچی میں ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا کراچی کا اپارٹمنٹ کرائے پر ہے کیوں کہ میری خریدنے کی استطاعت نہیں ہے۔ جبکہ دوسرا گھر جس کا وہ خرچہ اٹھاتی ہیں وہ لاہور میں ہیں جہاں ان کی امی رہتی ہیں، عائشہ کا کہنا تھا کہ لاہور کا گھر ہمارا اپنا گھر ہے جو کہ چھوٹا سا ہے اور اس کا خرچہ میں اٹھاتی ہوں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرا بھائی ابھی ڈنمارک میں ہے جس کی آخری ٹیوشن فیس چلی گئی ہے۔

Image Source: Instagram

دوران انٹرویو عائشہ عمر نے بتایا ہے کہ میں نے اپنا سارا بچپن محرومیوں کے ساتھ صدمے برداشت کرتے ہوئے گزارا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ محرومیاں اور پچپن میں ملنے والے صدموں نے آج مجھے کسی قابل بنایا ہے کیونکہ میں ان سب چیزوں کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتی تھی۔

Image Source: Instagram

عائشہ عمر نے اپنی ابتدائی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 2 سال کی تھیں تو ان کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا اور اس وقت ہماری کبھی کسی نے مدد نہیں کی تھی۔ میری والدہ نے ہماری اکیلے پرورش کی تھی لیکن ہمارے معاشی حالات بہت خراب تھے، میں اس وقت یہ سوچتی تھی کہ آخر میں کیوں اچھے کپڑے اور اچھی زندگی نہیں گزار سکتی ہوں لیکن آج میں بہت اچھی اور بہترین زندگی گزارنے کے لائق ہوں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی پرسکون زندگی کا راز بتا دیا

عائشہ نے بتایا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تو انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا ، وقت پر پیسے نہیں ملتے تھے اور دیگر مسائل بھی در پیش تھے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔عائشہ کے مطابق وہ بہت کم عمری میں زیادتی کا شکار ہوئی تھی اور اس وقت انہیں اپنے جن دوستوں کی ضرورت تھی وہی ان کے پاس نہیں تھے اور نا ہی کسی نے ان کا ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ چیزیں دراصل میرے لیے بہت تکلیف دہ ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ ہر چیز سے سیکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ عائشہ عمر ماڈلنگ میں اپنے بیباک انداز کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنتی ہیں۔گزشتہ دنوں دبئی میں ہونیوالے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کے بعد عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ساتھ اپنے ایک بولڈ فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی تھی ، اس سے پہلے بھی ان کی شعیب ملک ہمراہ سوئمنگ پول کے اندر بولڈ انداز میں کیے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر منظر عام پر آچکی تھیں۔

جوں ہی سوشل میڈیا پر دونوں ستاروں کی تصاویر سامنے آئیں تو ایک مداح کی جانب سے عائشہ عمر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا ارادہ ہے؟ تو اداکارہ نے اس سوال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایسی تمام خبروں کی تردید کی اور لکھا کہ جی نہیں، بالکل نہیں، شعیب ملک شادی شدہ ہیں، اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں، وہ دونوں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی بہت عزت کرتی ہوں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago