گلوکار عاطف اسلم نے حذیفہ خان کی خواہش پوری کرنے کا اعلان کردیا

انسان اپنے دل میں بےپناہ خواہشات رکھتا ہے، بس میں ہو تو سب پوری کرلی جائیں تاہم کچھ خواہشات تو محض ایک خواب جیسی ہوتی ہیں جن کا حقیقت بننا نامکمن نہیں لیکن مشکل ضرور ہوتا ہے البتہ اگر وہ خواہش زندگی میں جلد از جلد پوری ہوجائے تو شاید پھر وہ کئی خوشیوں سے بڑھ کر ہوجاتا ہے۔ ایسی ہی خواہش پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار حذیفہ خان کی، جیسے پوری کرنے کے لئے مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم نے حامی کرلی بھرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان گلوکار گلوکار حذیفہ خان کا شمار عاطف اسلم کے بڑے فینز میں ہوتا، انہوں نے معروف گلوکارہ عاطف اسلم کو ہی دیکھ کر گلوکاری کا آغاز کیا البتہ وہ خود بھی نہایت زبردست اور سریلی آواز کے مالک ہیں، اس دوران ان کی سب بڑی خواہش رہی کہ وہ اپنے سب سے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ زندگی میں سیشن کرسکیں۔

Image Source: Facebook

جبکہ حذیفہ خان کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو وہ ابھی میڑک کے اسٹوڈنٹ ہیں تاہم وہ خود بھی ایک اُبھرتے ہوئے بہترین گلوکار ہیں، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی ایک بڑی فالوئنگ ہے اور عوام ان کو کافی پسند ہے۔

تاہم اس ہی حوالے سے گلوکار حذیفہ خان کا ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے انٹرویو لیا گیا جس میں جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور اپنی موسقی کے حوالے سے باتیں وہیں انہوں نے بتایا کے بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا جبکہ آئیڈیل اور پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ناصرف ان کو دیکھ کر گلوکاری شروع کی ہے بلکہ وہ ان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر ایک سیشن کریں۔

بعدازاں یہ انٹرویو نشر ہونے کے کچھ وقت بعد گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے ناصرف حذیفہ خان کا دیا گیا انٹرویو شئیر کیا اور ان کی خواہش پر رضامندی بھی ظاہر کردی۔

یہی نہیں اپنے جاری کے گئے پیغام میں گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے حذیفہ خان کی گلوکاری کو بھی خوب سراہا گیا، جس پر انہوں نے حذیفہ خان کو اپنے ساتھ جیمنگ سیشن بھی جوائن کرنے کی دعوت دے دی اور لکھا کہ کیا خیال ہے، کسی دن جیمنگ سیشن پر ملاقات نہ ہوجائے۔

Image Source: Facebook

مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم نے حذیفہ خان کے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اس باصلاحیت نوجوان کی گلوکاری کو سن کر بہت اچھا لگا، تو پھر ایک ساتھ کچھ میوزک کے حوالے سے کیا خیال ہے؟

واضح رہے کچھ عرصہ قبل انہوں نے پاکستانی گلوکار وہاج حنیف کے ساتھ بھی ایک گانا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے انتہا پسند کیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago