عاطف اسلم نے خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے پر جاری کنسرٹ ختم کردیا


0

مشہور ومعروف ہردلعزیز پاکستانی گلوکار عاطف اسلم ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت میں ہفتے کی رات کے درمیان جاری اپنی لائیو پرفارمنس کو روکنے پر مجبور ہوئے جب انہوں نے ایک مرد سامعین کو خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرتے دیکھا۔

میوزیکل کنسرٹس جہاں عوام میں ہمیشہ سے خوشی اور تفریح کا زبردست ذریعہ ثابت ہوئے ہیں وہیں بڑے کنسرٹس میں بدمزگی اور ناخوشگوار واقعات کی شکایت معمول ہیں، کیونکہ ان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں، جنہیں منظم رکھنا آسان عمل نہیں ہوتا پے۔ تاہم ایسے میں کنسرٹس میں موجود خواتین کے لئے مشکلات اور پریشانیاں کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ خواتین کو اپنے ساتھ جنسی ہراسانی اور چھیڑ چھاڑ کا ایک خوف رہتا ہے۔

Image Source: Twitter

ماضی میں بھی کئی بار لائیو میوزک ایونٹس میں خواتین کے ساتھ ا ہراساں کیے جانے سے لے کر انہیں پکڑنے، آوازیں لگانے اور جملے کسنے تک کے خوفناک واقعات رونما ہوچکے پیں۔

حال ہی میں اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ویک اینڈ پر ’’ٹیسٹ پلس‘‘ کے نام سے کھانے اور موسیقی پر مشتمل تین روزہ فوڈ فیسٹیول منعقد ہوا۔ میلے میں گلوکاروں بشمول آئمہ بیگ، مصطفی زاہد، شمعون اسماعیل، عاصم اظہر اور دیگر نے پرفارم کیا۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ سے درمیان میں ہی خواتین اور فیملیز کو ہراساں کرنے والے ہجوم کی وجہ سے باہر آنے کی خبر آنا کوئی حیران کن بات نہیں تھی۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق یہ سب کچھ اس وقت ہواجب ایک نوجوان لڑکی اسٹیج پر عاطف اسلم کے پاس آئی، جس نے آڈینس میں موجود ایک شخص کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی شکایت کی، جس پر گلوکار نے مجمع میں موجود مردوں سے مخاطب ہو کر انہیں مشورہ دیا کہ وہ خواتین کو کچھ جگہ دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ خواتین اور فیملیز بھیڑ میں ہراساں ہونے سے محفوظ رہیں۔

تاہم گلوکار عاطف اسلم نے مرد سامعین سے سراسر مایوسی اور تقریب کے ناقص انتظام پر کنسرٹ درمیان میں چھوڑ کر چلے گئے۔

کنسرٹ کے شرکاء میں سے ایک نے گلوکار عاطف اسلم کو پیار بھرا پیغام بھیجا اور پورے مجمع کی طرف سے بدتمیزی کے لیے معذرت کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق، ’’سر، آج رات کے لیے انتہائی معذرت خواہ ہوں۔‘‘ “کچھ کالی بھیڑیں ہیں، جنہوں نے سب کچھ برباد کر دیا۔

سامعین نے مزید لکھا کہ “آج رات جو کچھ ہوا اس سے واقعی مایوسی ہوئی ہے، براہ کرم انتظامیہ کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔”

اس پر عاطف اسلم نے جواب دیا، ’’افسوس نہ کریں۔ مجھے اسلام آباد سے پیار ہے۔ کم از کم، ہم نے تقریب کو روک کر موجود فیملیز کو کسی بھی حادثے سے بچا لیا۔

Image Source: Twitter

یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ کچھ سال پہلے کراچی میں ایک کنسرٹ میں نامور گلوکار عاطف اسلم نے دیکھا کہ ایک شخص ایک عورت کو چھیڑ رہا ہے، اور جس پر انہوں نے اپنا گانا بند کر دیا۔ انہوں نے متاثرہ لڑکی کو اسٹیج پر بلایا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ لڑکی محفوظ رہے، اور چھیڑ چھاڑ میں ملوث نوجوانوں کو سخت انداز میں ڈانٹا۔

مزید پڑھیں: گلوکار عاطف اسلم نے حذیفہ خان کی خواہش پوری کرنے کا اعلان کردیا

واضح رہے ایسے کنسرٹس جن میں بڑا مجمہ موجود ہوتا ہے، وہاں نظم وضبط ممکن بنانا انتظامیہ کے لئے ایک چیلنج ہوتا ہے، لیکن اگر انتظامیہ کسی ایونٹ کا انعقاد کر رہی ہے، تو اس کی ذمہ داری ہے، وہ ہر طریقے سے ڈسپلن برقرار رکھے۔ گزشتہ ماہ لاہور میں ایک لائیو کنسرٹ کے دوران شرکاء میں لڑائی جھگڑے کے بعد کنسرٹ کو روک دیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *