نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریب میں شرکت کی افواہیں اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی۔
گرینڈ تقریبات کا آغاز مارچ میں بھارت کے شہر جام نگر سے ہوا تھا، جس میں نامور بولی وڈ ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔
انہوں نے ہندوستان میں کچھ شاندار تقریبات منعقد کیں جہاں سب کو مدعو کیا گیا تھا اور یہاں تک کہ ریحانہ نے بھی ایک تقریب میں پرفارم کیا تھا۔
شادی کی تقریبات کا دوسرا مرحلہ اب لندن میں شروع ہوچکا ہے، لیکن اس تقریب کی تفصیلات انتہائی نجی رکھی گئی ہیں۔ اننت اور رادھیکا مرچنٹ اپنی شادی کی تقریبات کے اگلے مرحلے کے لئے لندن میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے لندن کے شاندار اسٹوک پارک اسٹیٹ میں منعقدہ ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں پرفارم کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی دوسری پری ویڈنگ تقریبات کا اہتمام 28 مئی سے 30 مئی کے درمیان جنوبی فرانس کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہوگا۔
تاہم آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی دوسری پری ویڈنگ تقریبات کے آغاز سے قبل ایک پرائیوٹ پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا، جو کہ لندن کے اسٹوک پارک کنٹری اسٹیٹ میں منعقد کی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 اپریل عاطف اسلم نے لندن میں ایک پرائیوٹ کنسرٹ میں پرفارم کیا جہاں ان کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔مذکورہ تصاویر میں عاطف اسلم نے فراز منان کا تیار کردہ لباس پہنا جس میں سفید و سنہرے چمکیلے کوٹ کے ساتھ سیاہ شرٹ اور پینٹ شامل ہے جبکہ سارا بھروانہ بھی عاطف سے ٹوئننگ کرتے ہوئے فراز منان کا لانگ گاؤن پہنی نظر آئیں۔
عاطف اسلم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور اہلیہ سارہ کی تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں کو شاندار گاڑی سے اترے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
عاطف اسلم کی خوبصورت جیکٹ کے پیچھے انگریزی کا حروف A,A بھی لکھا ہوا تھا، تاہم انہوں نے یہ بات واضح نہیں کی کہ وہ کس تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔
عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اہلیہ کے ساتھ دلکش تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا ’the night to remember‘ (نہ بھلائے جانے والی رات)
کہا جا رہا ہے کہ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان دونوں نے اس پرائیوٹ تقریب میں پرفارم کیا ہے اور ان کی پرفارمنس کو ریحانہ کنسرٹ کے مقابلے میں زیادہ لوگوں نے لطف اندوز کیا۔
اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں عاطف اسلم کا پرفارم کرنا ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کو بھی خوش کرگیا ہے۔
عاطف کی جانب سے وصول کیے جانے والے معاوضے کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتے ہوئے صحافی کا کہنا تھا کہ، انہوں نے کنسرٹ کے لیے2-2 لاکھ ڈالر لیے ہوں گے۔ جبکہ شادی کے دیگر شرکا کی طرح انہیں بھی اہل خانہ کی جانب سے بہت سے تحفائف ملے۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مئی میں منعقد ہونے والی دوسری پری ویڈنگ تقریبات میں سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت متعدد فنکاروں کی شرکت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ 28 سالہ آننت امبانی رواں سال جولائی میں رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…