میرب علی اور عاصم اظہر کی شادی کب ہوگی؟ اداکارہ نے انٹرویو میں بتا دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ میرب علی نے شادی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

میرب علی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کےٹاک  شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے گلوکار عاصم اظہر سے اپنی منگنی کے بارے میں بات کی۔

میرب نے بتایا  کہ میں نے عاصم سے منگنی اس لیے کی کیونکہ ہمارے والدین چاہتے تھے کہ ہماری منگنی ہوجائے۔انہوں نے یہ بھی  بتایا کہ منگنی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں اور عاصم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

Asim Azhar Merub Shadi

میرب علی نے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اتنا مشکل سوال پوچھ لیاجتنا جلدی فیملی کہے گی، ہم ہر چیز اپنی فیملی پر چھوڑتے ہیں ، بڑے جب کہیں گے، جیسا کہیں گے ویسے ہی کرلیں گے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ چاہے شادی جلدی ہو یا پھر دیرسے ہو

۔ انہوں نے کہا کہ ’میں مستقبل کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کرتی کیونکہ جب آپ کسی چیز کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو آپ کی بہت زیادہ توقعات وابستہ ہو جاتی ہیں اور جب وہ  پوری نہیں ہوتی  تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے‘۔

انہوں نے مزیدکہا کہ’ظاہر ہے شادی کرنے کا ارادہ تو ہے لیکن دیکھیں اب کب تک شادی ہوتی ہے، فی الحال تو میری ساری توجہ  اپنی وکالت کی ڈگری مکمل کرنے پر ہے۔

گزشتہ سال مارچ میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعداداکارہ میرب علی سے  گھروالوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔

 آپ کوبتاتے ہیں ماڈل سے اداکارہ بننے والی اداکارہ میرب علی نے اپنی اداکاری کا آغاز سجاد علی کی میوزک ویڈیو سے کیا، اور ان کے مشہور    ڈرامے ’صنِف آہن‘، ’پرستان‘ اور ’وبال‘ ہیں ۔ میرب علی کا تعلق گلگت سے ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago