ایشیاء کے 50 بہترین ستارے، 8 پاکستانی فنکار بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے

پاکستانی اداکارکسی سے کم نہیں ہیں، یہ اپنے فن سے ناصرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی اپنی پہچان بنارہے ہیں۔

حال ہی میں برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے 2022 کے 50 بہترین ایشیائی فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں 8 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ سال پاکستانی اداکاروں کے لیے ان کے کیرئیر کے لحاظ سے اچھا ثابت ہوا، بہت سے اداکاروں نے انٹرنیشل پراجیکٹس میں بھی کام کیا۔

Image Source: Twitter

اس حوالے سے ایسٹرن آئیز نے سال کے 50 بہترین فنکاروں کی فہرست جاری ہے جس میں 8 پاکستانی فنکار فواد خان، عاطف اسلم، سجل علی، عروج آفتاب، حدیقہ کیانی، ہمایوں سعید، شے گل اور علی سیٹھی شامل ہیں۔

Image Source: Instagram

فواد خان: فواد خان کی شخصیت اور اسٹائل پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی بے حد مقبول ہے، اسی برس فواد خان نے بہت عرصے بعد بڑے پردے پر دیکھائی دیئے، فواد خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے کامیابیاں سمیٹیں، دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے علاوہ فواد خان انٹرنیشنل پراجیکٹ مس مارول میں بھی ڈیبیو کیا، برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے فواد خان کو ہوٹیسٹ ایشیئن مین 2022 بھی قرار دیا گیا۔

Image Source: Instagram

عاطف اسلم: ایسٹرن آئیز نے عاطف اسلم کو اپنی لسٹ میں 13 ویں نمبر پر رکھا، اسی برس عاطف نے گلوکاری کے علاوہ ڈرامے میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے، عاطف اسلم نے سنگ ماہ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کیا، اداکاری کے میدان میں بھی عاطف اسلم نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

Image Source: Instagram

سجل علی: پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ڈراموں میں اپنی پرفارمنس سے تو کامیابیاں سمیٹیں ہی ساتھ ہی سجل علی نے اس سال جمائمہ گولڈ اسمتھ کی انگلش فلم واٹس لو گوٹھ ٹو دو ویتھ ایٹ میں کام کیا، اس انٹرنیشنل پراجیکٹ کی وجہ سے سجل علی کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔

Image Source: Instagram

عروج آفتاب: گلوکارہ عروج آفتاب امریکا میں مقیم پاکستان فنکارہ ہیں، عروج رواں برس گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں، ایسٹرن آئیز ٹاپ 50 میں عروج 38 ویں نمبر پر ہیں، عروج کو پاکستانی حکومت نے بہترین پرفارمنس پر تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا۔

Image Source: Instagram

حدیقہ کیانی: رواں برس حدیقہ کیانی نے گلوکاری سے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا، ان کا ڈرامے رقیب سے اور پنجرہ میں حدیقہ کیانی کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا، حدیقہ کیانی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ان ہی بنیادوں پر حدیقہ کو ایسٹرن آئیز کے ٹاپ 50 ایشین کی لسٹ میں شامل کیا گیا۔

Image Source: File

ہمایوں سعید: پاکستان کے نامور اداکار ہمایوں سعید کی رواں برس لندن نہیں جاؤں گا فلم نمائش کے لیے پیش ہوئی، 2022 میں ہمایوں کی مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا جب یہ بات سامنے آئی کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی مشہور ترین سیریز دی کراؤن کے 5 ویں سیزن میں وہ ڈاکٹر حسنات کے کردار میں نظر آئیں گے۔اسی برس ملکہ برطانیہ کے انتقال کے کچھ عرصے بعد دی کراؤن کے سیزن 5 کو جاری کیا گیا جس میں ڈاکٹر حسنات کے کردار کو خاصا پسند کیا گیا، اس لسٹ میں ہمایوں سعید 45 ویں نمبر پر ہیں۔

شے گل اور علی سیٹھی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے پسوڑی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے، پسوڑی گانے سے شے گل نے ڈیبیو کیا جبکہ اس گانے کا شمار 2022 کے سب سے زیادہ گوگل پر سرچ کیے جانے والے گانے میں ہوا، جبکہ میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ فائی کی عالمی وائرل ویڈیوز کی ٹاپ 50 فہرست میں تیسری پوزیشن پر بھی رہا۔اس گانے نے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے اور اسے نہ صرف بھارت بلکہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، مشرق وسطیٰ ممالک اور افریقہ میں بھی گایا گیا اور لوگوں نے اس پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔ پسوڑی کی مقبولیت کے باعث مذکورہ لسٹ میں شے گل اور علی سیٹھی کو 46 ویں پر جگہ دی گئی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago