ایک تصویر سے شہرت حاصل کرنے والا چائے والا آج کہاں ہے؟

اگر قسمت کو رات ہی رات بدلتے دیکھنے کی کوئی حقیقی مثال سوچی جائے تو شاید ہمارے زہنوں میں کئی سارے نام آئینگے، ان ہی کئی ناموں میں ایک نام اسلام آباد میں چائے بیچنے والے ارشد کا نام بھی ہے، جس کی ایک تصویر سوشل پر ایسی وائرل ہوئی جس نے اس کی زندگی بدل کر رکھ دی ، البتہ اب ارشد چائے والا ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں لیکن اس بار خبر ہے کہ چائے والے کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے ارشد نے اسلام آباد میں ایک ماڈرن اور نئے طرز کا چائے کیفے کھول لیا ہے۔

اگر اس قصے کی تفصیل کی بات کی جائے تو چائے بیچنے والے ارشد کو تو شاید وہم وگمان میں نہیں ہوگا کہ اس کو اللہ تعالیٰ نے کس قدر خوبصورتی سے نوازا ہوا ہے، یہ سال 2016 ستمبر کے مہینے کی بات ہے ارشد اسلام آباد کے ایک اتوار بازار میں چائے بیچا کرتا، وہ تقریباً چار سال سے اس کام سے وابستہ ہے۔ شاید وہ ارشد کی زندگی بدلنے کے لمحات چل رہے تھے جہاں ایک خاتون فوٹوگرافر نے ارشد کی چائے بناتے ہوئے تصویر لی اور اسے انسٹاگرام پر “ہوٹ ٹی” کے نام سے شئیر کردیا اور بس یہاں سے ارشد کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوگئی۔

Image Source: Facebook

تصویر ابھی وائرل ہی ہوئی تھی کہ عوام میں ارشد کی مقبولیت بڑھتی گئی وہیں دوسری جانب ماڈلنگ ایجنسیوں نے بھی ارشد کی تلاش شروع کردی۔ بعدازاں ارشد نے ماڈلنگ اور اداکاری کے لئے آفریں آنا شروع ہوگئیں۔ تاہم ایک مارننگ شو میں ارشد کی جانب سے اپنے آنے والے وقتوں کے پروگراموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ آگے چل کر اپنا خود کا چائے ہوٹل کھولنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ تصاویر وائرل ہونے سے قبل ارشد جہاں چائے بیچا کرتا تھا وہاں وہ بطور ملازم کام کرتا تھا، لہذا اس کا ابتداء سے ارادہ تھا کہ وہ اس کاروبار کا حصہ بنے۔

Image Source: Facebook

لہذا اس ہی سلسلے کے تحت ارشد خان عرف چائے والے نے اسلام آباد میں اپنا ایک ذاتی چائے کا کیفے کھول لیا، اس کیفے کو نہایت ہی پُرکشش انداز میں ڈھالا گیا ہے، پاکستانی کلچر کے خوبصورت رنگ واضح طور پر دیکھائی دیتے ہیں جبکہ اس کیفے کا نام “چائے والا کیفے” رکھا گیا ہے، جس پر اردو نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ارشد نے بتایا کہ جب وہ یہ کیفے کھول رہا تھا تو لوگوں نے اسے منہ کیا کہ وہ یہ نام نہ رکھے تاہم ارشد خان کا کہنا ہے کہ چائے والا میری پہچان ہے تو وہ اسے کیوں ہٹائے۔

اس حوالے سے ارشد خان کا مزید کہنا تھا کہ اس کیفے میں چائے کے علاوہ 15 سے 20 قسم کی ڈیشیز دستیاب ہیں، ساتھ ہی ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کیفے کو چلانا اس وقت ان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے، وہ اپنی دیگر مصروفیات کو کم کرکے اس کیفے پر زیادہ دہان دے رہے ہیں کیونکہ اس کیفے کے ساتھ ان کا نام جوڑا ہوا ہے۔

دوسری جانب اپنے ایکٹنگ کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارشد خان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ان کے دو، چار ٹی وی پروگرام کی اقساط نشر ہونگی، لہذا وہ آگے چل کر ایکٹنگ کو بھی مزید وقت دیں گے۔

ارشد خان نے تعلیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں تعلیم بہت ضروری ہے، اگرچہ انہوں نے کسی بھی قسم کی کوئی تعلیم حاصل نہیں کی ہے لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ نے انھیں نوازا ہے، لیکن مجھے آج افسوس ہے کہ میں نے تعلیم حاصل کیوں نہیں کی، لہذا اس ہی وجہ سے انہوں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک ایسا ادارہ قائم کریں گے جہاں ان بچوں کو بالکل مفت تعلیم دی جائے گی جن کے والدین تعلیمی اخراجات نہیں اوٹھا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ اس دوران انھیں کچھ ہنر بھی سیکھائے جائینگے جو ان کی آگے کی زندگی میں کام آسکیں۔

Courtesy: Urdu News

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago