قدرت کا قہر، پاکستان مخالف بھارتی صحافی گرفتار

بھارتی انتہاء پسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے خوش آمدی صحافی ارنب گوسوامی کو بدھ کے روز ممبئی پولیس نے خودکشی پر اکسانے کے کیس میں انہیں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئیر بھارتی اینکر اور ری پبلکن ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو ایک بھارتی انٹیرئیر ڈیزائنر انوے نائیک اور ان کی ماں کی موت سے منسلک ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، اس کیس کو ابتداء میں خودکشی کا واقعہ بتایا گیا تھا۔

Image Source: Twitter

معروف بھارتی صحافی ارنب گوسوامی جو دنیا بھر میں اپنے منفرد چیخنے اور چلانے کے انداز میں پروگرام کرنے میں شہرت اپنی ایک الگ شہرت رکھتے ہیں، پروگرام میں شریک مہمانوں سے بدتمیزی، لڑنا جھگڑنا، غداری جیسے القابات دینا ان کا ہمیشہ سے وتیرا رہا ہے۔ تاہم اب ان کی گرفتاری نے ان کی اصل حقیقت کھول کے رکھ دی ہے کہ آخر ان کی اصلیت کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارنب گوسوامی پر الزام ہے کہ انہوں نے سال 2018 میں اپنے چینل کے اسٹوڈیوز اور دفاتر میں کچھ تزئین وآرائش کے کام کروائے تھے، اس سلسلے میں تمام تر کام 53 سالہ انوے نائیک کے توسط سے کیا گیا تھا۔ جس پر چینل کو انوے نائیک کو تقریباً 83 لاکھ روپے کی رقم ادا کرنی تھی، جس کی ادائیگی پر ارنب گوسوامی سمیت دیگر افراد انکاری تھی، اس ہی دوران دو مزید کمپنیوں نے انٹیرئیر ڈیزائنر کو رقم کی ادائیگی نہیں کی تھی، یہ تمام تر رقم تقریباً 5 کروڑ روپے کی لگ بھگ ہوگئی تھی۔

اس تمام تر صورتحال کے باعث انٹیرئیر ڈیزائنر 53 سالہ انوے نائیک اور ان کی والدہ نے خودکشی کرلی تھی، تاہم خودکشی کرنے سے قبل انٹیرئیر ڈیزائنر انوے نائیک کی ایک خودکشی نوٹ لکھا گیا تھا جس میں انوے نائیک نے اپنی خودکشی کا ذمہ دار معروف ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی اور ان کے ساتھیوں کو قرار دیا تھا۔

اس کاروائی کے دوران بھارتی پولیس نے ناصرف ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کو گرفتار کیا بلکہ اس دوران ان کے دو ساتھی نتیش سردا اور فیروز شیخ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کارروائی کے حوالے مزید بتایا جارہا ہے کہ جب پولیس صحافی ارنب گوسوامی کے گھر پہنچی تو ان کی اہلیہ نے گھر کا دروازے کھولنے سے انکار کردیا تھا، تاہم پولیس نے کسی بھی قسم کی سازش کو ناکام بنانے کی خاطر اس پوری کاروائی کی ویڈیو بنائی، چنانچہ پولیس کی دیکھا دیکھی ارنب گوسوامی کی اہلیہ نے بھی ویڈیو بنانا شروع کردی اور پولیس پر حملہ کرنے کا بےبنیاد الزام عائد کرنے کی کوشش کی۔

اس دوران خودکشی کرنے والے انٹیرئیر ڈیزائنر انوے نائیک کا ایک ویڈیو پیغام بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں انہوں نے ارنب گوسوامی کو اپنے شوہر کی خودکشی وجہ قرار دیا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریپبلکن ٹی وی ان کے شوہر کی زندگی کا آخری پروفیشنل اسائنمنٹ تھا۔ لہذا انہوں نے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے اپنی شوہر کے لئے انصاف کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے انٹیرئیر ڈیزائنر انوے نائیک اور ان کی والدہ 2018 میں اپنے فارم میں مردہ پائے گئے تھے، جہاں پولیس کو ان کے ہاتھ سے ایک پرچہ ملا تھا، جس میں انہوں نے تین کمپنیوں کو اپنی اور اپنی والدہ کی خودکشی کی وجہ قرار دیا تھا۔ بعدازاں انٹیرئیر ڈیزائنر انوے نائیک کی بیوہ کی جانب سے اس ہی بنیاد پر ارنب گوسوامی سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

تاہم اس پورے واقعے کے حوالے سے معروف بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی نے تمام معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے سب الزامات کی تردید کردی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

16 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

3 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

5 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago