رہنما پاکستان تحریک انصاف اور معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ان دنوں جہاں اپنی تیسری شادی کو لیکر خوب خبروں میں ہیں، وہیں اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ شوہر کو ناصرف چوتھی شادی کی اجازت دے چکی ہیں بلکہ دوسری اہلیہ سیدہ طوبی انور کے حوالے سے کافی مثبت خیالات رکھتی ہیں۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری شادی کی خبر شئیر کی گئی، جس میں انہوں نے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا۔ یہ خبر سابقہ اہلیہ سیدہ طوبی انور کی طلاق کی تصدیق کے محض چند ہی گھنٹوں بعد سامنے آئی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر رکن قومی اسمبلی نے جاری کردہ پوسٹ میں بتایا کہ ان کا نکاح 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے ہوا ہے۔ جن کا تعلق لودھراں کے مہذب گھرانے سے ہے، وہ سرائیکی ہیں اور بہت پیاری اور سادہ ہیں۔
اس سلسلے میں عامر لیاقت حسین اور اہلیہ دانیہ شاہ نے حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویو دیا، جس میں دانیہ شاہ نے شوہر کی دوسری بیوی انور کے متعلق حیران کن موقف اپنایا اور کہا کہ اگر وہ ان کی شوہر کی زندگی میں واپس آنا چاہیں، تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
انٹرویو کے دوران عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ طوبیٰ انور ابھی بھی ان کی بیوی ہیں، انہوں نے اپنے طور پر خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے، وہ تو آج بھی ان کی عزت کرتے ہیں، انہوں نے کبھی بھی طوبیٰ کو برے الفاظوں میں یاد نہیں کیا، ان کے لیے گھر کے دروازے کھلے ہیں وہ جب جی چاہے آجائیں۔
اس موقع پر میزبان نے دانیہ شاہ سے پوچھا آپ نے عامر لیاقت کو ایک اور شادی کرنے کی اجازت دی ہے لیکن جو لڑکی اپنے شوہر سے پیار کرتی ہے وہ تو نہیں چاہتی کہ اس کا شوہر مزید شادی کرے؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے کہا کہ جہاں میرے شوہر خوش ہوں گے وہاں میں خوش ہوں گی ان کی خوشی میں میری خوشی اور میری خوشی میں ان کی خوشی ہے۔
اس دوران میزبان نے دانیہ شاہ سے ایک اور سوال پوچھا کہ اگر کل طوبیٰ انور ، عامر لیاقت کی زندگی میں واپس آگئیں تو آپ انہیں قبول کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے کہا انہیں کوئی مسئلہ نہیں ، وہ تو انہیں اپنی بڑی بہن سمجھیں گی۔
واضح رہے تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی حوالے سے تنقید کی زد میں ہیں، انہیں رواں مہینے کی سوشل میڈیا ڈسکس ہونی والی شخصیت قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔
خیال رہے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے ان سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے خلع لے لی ہے۔ خلع سے متعلق سیدہ طوبیٰ نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں، میری فیملی اور قریبی دوست جانتے ہیں کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات واضح تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی ، اس لیے مجھے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔ میرے لیے لفظوں میں یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا لیکن میں اللہ اور اس کے فیصلوں پر یقین رکھتی ہوں۔ ساتھ ہی مداحوں، فالوورز اور میڈیا سے درخواست کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے سیدہ طوبیٰ سے شادی کے بعد اپنی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو طلاق دیدی تھی جبکہ ان کی پہلی بیوی سے دو بچے بیٹا اور بیٹی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…