معروف اسکالر، میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں ۔تاہم عامر لیاقت حسین ہر مرتبہ ان خبروں کی تردید کر دیتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے دو شادیاں کیں ہیں دو اور کروں گا یا کم از کم ایک اور تو ضرور کروں گا۔ شادیاں خان صاحب کی طرح تین ہی ہونی چاہیں، جیسے اس ملک کا کپتان، ویسے ہی اس کے کھلاڑی کو ہونا چاہیے۔
نجی چینل کے میزبان سے ہلکے پھلکے موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں شادی کے لئے جب لڑکی کا انتخاب کرتا ہوں تو اس کی عمر دیکھتا ہوں، میری موجودہ اہلیہ طوبیٰ محض 24 سال کی ہیں، جب تیسری بیوی لاؤں گا تو وہ کم از کم 20، 21 سال کی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جیسا ملک کا کپتان ہے، ویسا ہی ان کا کھلاڑی ہونا چاہیے، اس لیے تیسری شادی کے بعد مطمئن ہوں گا۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے دو شادیاں کیں تھیں، جبکہ وہ اپنی پہلی بیوی بشریٰ کو طلاق دے چکے ہیں اور ان کی پہلی بیوی سے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔
اس انٹرویو میں سیاست سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اگلی جماعت کوئی اور نہیں ہوگی، میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہی منسلک رہوں گا۔ عامر لیاقت نے کہا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے قربتیں بڑھ چکی ہیں۔ پارٹی سے استعفے کی وجہ یہ تھی کہ مجھے موقع نہیں دیا جا رہا تھا، اس لئے میں نے سوچا کہ پھر میرا فائدہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی جوائن کرنے کا فیصلہ درست تھا یا غلط؟ اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آخری وقت تک عمران خان کے ساتھ رہوں گا۔ تحریک انصاف ہی میری آخری جماعت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کا مستقبل تحریک انصاف ہی ہے۔ آئندہ حکومت بھی ہم ہی بنائیں گے کیونکہ اپوزیشن بکھری، ٹوٹی ہوئی لولی لنگڑی اور عجیب سی ہے۔ مولانا فضل الرحمان ان میں کانا راجہ ہیں۔
انہوں نے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ کوئی بھی پریشانی ہو لیکن آپ امید کے ساتھ جڑے رہتے ہیں، عمران خان میں ایک امید کی کرن نظر آتی ہے کہ وہ جلد یا بدیر اس ملک کے لئے ضرور کچھ کریں گے۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے کچھ دن پہلے جب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پروفائل پر اپنے شوہر کا نام ہٹاکر والد کا نام لگایا اور ‘سیدہ طوبیٰ عامر‘ سے ‘سیدہ طوبیٰ انور‘ کیا تو ان دونوں کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں تھیں اور سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ تاہم ان تمام افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا تھا کہ طوبیٰ اب بھی میری بیوی ہے۔ انہوں نے ان تمام افواہوں کی ثبوت کے ساتھ تردید کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ،جس میں سیدہ طوبیٰ، عامر لیاقت کے ساتھ ان ہی کے گھر میں موجود ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر رو روکر عامر لیاقت کا شکریہ ادا کر رہی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…