امریکی مہم جو کا پاکستانی محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین

مشہور امریکی کوہ پیما اور مہم جو کولن او بریڈی نے حال ہی میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 سر کرکے اپنے تمام ساتھی کوہ پیماؤں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جو رواں برس کے 2 پر اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکی مہم جو نے کے 2 سر کرنے کے بعد اپنے دوستوں کی یاد میں ان کے جھنڈے لہرائے، انہیں ناموں میں ایک نام پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا بھی شامل تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی پیشہ ور کوہ پیما اور مہم جو کولن او بریڈی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنے ان تمام ساتھی کوہ پیماؤں کو خراج تحسین پیش کیا، جو رواں برس کے 2 سر کرنے کے دوران جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کولن او بریڈی نے اپنے ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کی میں نے اپنی ایوریسٹ کی حالیہ مہم جوئی کے دوران اپنے ان دوستوں کو خراب تحسین پیش کیا ہے جو رواں برس سردیوں میں کے 2 کو سر کرنے کے دوران اپنی جانیں کھو بیٹھے۔ میرے نزدیک ایورسٹ کی مہم جوئی ایک بہترین جگہ تھی، اپنے دوستوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے۔ جنہوں نے اپنی جان کی بازی ہاری، وہ سب دنیا کے بہترین کوہ پیما تھے، وہ اپنی زندگیوں کے دوران ان مہم کا ہمیشہ حصہ رہے۔

امریکی کوہ پیما نے مزید لکھا کہ “ایسا لگ رہا، جیسے اس روز ان کی روحیں میرے ساتھ موجود تھیں۔ جے پی موہر، سیرگی مینگوٹ، جان سنوری، اتاناس اسکاٹوف، علی سدپارہ۔ ہم سب آپ کو بہت یاد کر رہے ہیں۔ آپ لوگوں کے اہلخانہ کے لئے بہت پیار.

واضح رہے محمد علی سدپارہ ایک بافخر پاکستانی کوہ پیما تھے، جنہوں نے دنیا کی 8 بلند ترین چونٹیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے جبکہ وہ سال 2016 میں اس ٹیم کا بھی حصہ تھے، جس نے پہلی بار سرد موسم میں نانگا پربت کو سر کیا تھا۔

یاد رہے کے ٹو سے لاپتہ ہونے والے 45 سالہ مشہور ومعروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم جس میں آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ جان سنوری اور چلی سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ جان پابلو دوران کے 2 مہم جوئی لاپتہ ہوگئے تھے، انہیں 5 فروری کو دوپہر کے وقت کے ٹو کے سب سے مشکل حصے بوتل نیک کی طرف دیکھا گیا تھا، بوتل نیک کے ٹو پہاڑ پر واقع ایک تنگ اقر دشوار گزار راستہ ہے ، جو چوٹی کی کل پیمائش یعنی 8 ہزار 6 سو 11 میٹر سے محض 300 میٹر پہلے واقع ہے۔

بعدازاں کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ اور گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے ایک پریس کانفرنس میں کوہ پیما اور ان کے ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago