تنازعات میں گھرے رہنے والی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کو کون نہیں جانتا، اداکاری سے زیادہ لوگ ان کی بے پناہ خوبصورتی سے متاثر ہیں۔ علیزے اداکاری کے ساتھ ساتھ خبروں میں اِن رہنے کے گُر بھی بخوبی جانتی ہیں، جبھی کبھی وہ اپنی سُریلی آواز کا جادو جگا کر اور کبھی اپنی لمبی زلفیں کٹواکر صارفین کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں۔اب وہ ایک بار پھر سے خبروں کی زینت بن گئیں ہیں لیکن اس بار وجہ کوئی تنازع نہیں بلکہ اداکارہ کی ‘ہمشکل’ ہیں جن کی ویڈیوز کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ایشوریہ رائے اور انوشکا شرما کی ہمشکل کی ویڈیوز تو دیکھ ہی چکے ہیں مگر اب پاکستان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ علیزے شاہ کی ہمشکل کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
علیزے شاہ سے مشابہت رکھنے والی لڑکی کون ہے اور کہاں رہتی ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس لڑکی کا نام رانیہ ہے اور اس کا تعلق عرب ملک قطر سے ہے، رانیہ ٹک ٹاکر اور فیشن ماڈل ہے اور علیزے شاہ سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسا ان کی بہن ہوں۔
انسٹاگرام پر علیزے شاہ کی ہم شکل رانیہ کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں انگلش گانے پر ڈانس موو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں رانیہ اور علیزے شاہ کی ایک تصویر کا کولاج بنایا گیا ہے جس کو دیکھ کر سب حیران ہیں۔ علیزے کی ہم شکل رانیہ کے نین نقوش ہی نہیں بلکہ ان کا ہیئر اسٹائل بھی علیزے شاہ سے کافی ملتا جلتا ہے۔
دوسری جانب ، سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر بھرپور تبصرے کررہے ہیں، اکثر نے تو رانیہ کو علیزے شاہ سے بھی زیادہ خوبصورت اور پیاری قرار دے دیا ہے۔ کچھ لوگوں نے دونوں میں بے انتہا مشابہت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگا یہ علیزے شاہ کی ہی ویڈیو ہے۔
ڈرامہ سیریل ’عہد وفا‘ اور ’تانا بانا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی علیزے شاہ کی گزشتہ دنوں ہونے والے برائیڈل ویک میں ریمپ پر گرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی تھی، اس ویڈیو پر اداکارہ کے مداحوں نے توان کے ساتھ ہمدردی دیکھائی تھی تاہم ناقدین نے طنزیہ اور مزاحیہ تبصرے کئے تھے۔
البتہ مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علیزے نے اس واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پر پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کے اور شازیہ منظور کے درمیان کنفیوژن تھی، جس وجہ سے وہ گر پڑیں۔ اداکارہ نے شازیہ منظور کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس واقعے کے بعد شازیہ منظور نے مجھے پیار سے اٹھایا اور میرا حوصلہ بڑھایا۔
خیال رہے کہ علیزے شاہ اپنے لباس کی وجہ سے بھی اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں جب علیزے شاہ نے چھوٹے بالوں میں ہلکے گلابی رنگ کا مغربی لباس زیب تن کرکے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کیں تو اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، اس پوسٹ پر متعدد صارفین نے علیزے شاہ کو کہا کہ وہ اس نئے روپ میں اچھی نہیں لگ رہی ہیں، انہیں بال لمبے کرکے پہلے جیسی سیدھی سادی اور معصوم سی علیزے شاہ بن جانا چاہیے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…