پرفارمنس کے دوران گرنے پر علیزے شاہ نے وضاحت دے دی

حالیہ دنوں میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے برائیڈل ویک کے آخری روز ماڈلز نے ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے جبکہ اداکاراؤں کی انٹری نے اس ایونٹ کو چار چاند لگادیئے۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے بھی اس ایونٹ میں شرکت کی اور مشہور ڈیزائنر نسا حسین کا تیار کردہ عروسی لباس پہن کر “شو اسٹاپر “کے طور پر ریمپ پر انٹری دی۔ اداکارہ کے ہمراہ گلوکار شازیہ منظور اپنا گانا ”چن میرے مکھنا“ گاتی ہوئی آئیں، علیزے نے واک کرتے ہوئے گلوکارہ کے ساتھ ریمپ پر زبردست ڈانس بھی کیا جس پر شرکاء نے انہیں خوب داد دی۔

Image Source: Instagram

تاہم ریمپ پر سے واپس جاتے ہوئے علیزے اور شازیہ منظور بے دہانی میں غلط سمت میں موڑ گئیں اور جب شازیہ منظور ان کو پکڑ کر درست سمت میں لیجانے لگیں تو علیزے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پھسل کر گر پڑیں جبکہ شازیہ منظور نے علیزے کو سہارا دے کر اٹھایا اور ان کی ہمت بڑھائی۔

Image Source: Instagram

فیشن شوز چاہے مقامی ہوں یا بین الاقوامی ریمپ پر واک کے دوران اکثر ماڈلز کے گرنے اور پھسلنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن جس طرح علیزے شاہ ریمپ پر گریں اور شازیہ منظور ان کو گود میں اٹھا کر ان کی ہمت بڑھائی ایسا شاذو نادر ہی دیکھنے میں آتا ہے۔

دوسری جانب ، برائیڈل ویک میں علیزے شاہ کے ریمپ پر گرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی، اس ویڈیو پر اداکارہ کے مداحوں نے تو ان کے ساتھ ہمدردی دیکھائی تاہم ناقدین نے طنزیہ اور مزاحیہ تبصرے کئے۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

البتہ مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب علیزے شاہ نے اس واقعے کی وضاحت کردی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دراصل ان کے اور شازیہ منظور کے درمیان کنفیوژن تھی، جس وجہ سے وہ گر پڑیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں لکھا کہ وہ رات جذبات سے بھری ایک رولر کوسٹر تھی۔

مزید پڑھیں: علیزے شاہ نے یاسر نواز کے علاوہ ہمایوں سعید سے بھی بدتمیزی کی

اداکارہ نے گِرنے کے واقعے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس رات ایک غلط فہمی کی وجہ سے میں پھسل بھی گئی تھی انہوں نے لکھا کہ میں بائیں طرف جا رہی تھی اور شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے جس کی وجہ سے ہم دونوں میں ایک غلط فہمی ہوئی اور جس وجہ سے میں پھسل گئی۔

اداکارہ نے شازیہ منظور کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس واقعے کے بعد شازیہ منظور نے مجھے پیار سے اٹھایا اور میرا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے امر خان سمیت ساتھی ماڈلز کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ پوسٹ میں علیزے شاہ نے لکھا کہ زندگی اسی کا نام ہے اور اس میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور اگر ہم سب مل کر کر چلیں تو مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔

علاوہ ازیں ، مذکورہ فیشن ویک کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں اداکارہ اشنا شاہ کو بھی لڑ کھڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم وہ اپنا تواز برقرار رکھنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago