اداکارہ منسا ملک نےعلیزے شاہ کے خلاف ایف۔آئی ۔آر۔درج کروادی۔ مگر کیوں؟

 پاکستانی کی ابھرتی ہوئی ٹی وی اداکارہ و ماڈل منسا ملک نے معروف اداکارہ علیزے شاہ کے خلاف تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرادی۔

Alizeh Shah Minsa Malik

منسا نے بتایا کہ یہ واقعہ 15 اگست کی شام 7 بجے اسلام آباد میں سیٹ پر پیش آیا۔ اسلام آباد کے تھانہ ویمن مرکزجی ۔7 میں اداکارہ منسا ملک نامی مدعیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ علیزے شاہ نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ان کی طرف جلتا ہوا سگریٹ پھینکا۔۔

منسا ملک نے علیزے شاہ پر الزام لگاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ’ ہم اسلام آباد میں ایک ڈرامے کے سیٹ پر تھے، کیمرہ آن تھا اور وہ ڈرامے کا ایک سین کر رہی تھیں جہاں علیزے شاہ منشیات کے نشے میں سیٹ پر آئیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ علیزے شاہ نشے کی حالت میں ان کے قریب آئیں اور چرس کاجلتا ہوا سگریٹ ان پر پھینکا اور ان کو مارنے کی بھی کوشش کی۔‘

Image Source:Instagram

منسا ملک نے کہا کیمرہ آن تھا اور میں ڈرامے کا سین کر رہی تھی۔   علیزے شاہ بھی وہاں  سیٹ پر موجود تھیں انہوں نے کہا کہ  وہ واضح طور پر منشیات کی عادی ہیں اور اس وقت بھی وہ نشے میں تھیں، وہ میرے قریب آئیں اور چرس کا سگریٹ مجھ پر پھینک دیا میں ان سے بچنے کے لیے پیچھے ہٹ گئی اور ردعمل کے طورپر، میں نے علیزے کو تھپڑ مار دیا۔ اس کے بعد  علیزے نے مجھ پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔انہوں نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور چیختے ہوئے اپنے ہی کپڑے پھاڑ دیے۔

منسا نے مزید کہا کہ علیزے شاہ نے اپنی سینڈل مجھ پر پھینکنے کی کوشش کی، لیکن میں راستے سے ہٹ گئی۔ جب انہوں نے بدتمیزی کی تو وہ نشے میں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ افراتفری کے دوران مناظر کی شوٹنگ کرنے والے کیمرے نے ہماری ویڈیو بھی ریکارڈ ہو گئی لیکن علیزے شاہ نے اصرار کیا کہ ویڈیو کو باہر نہیں نکالنا چاہئے کیونکہ یہ ان کی بدنامی کا  ذریعہ بنے گی۔

منسا ملک کے مطابق علیزے شاہ نےشوٹنگ کے آغاز سے ہی ان کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ رویہ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ علیزے نے انہیں مختلف طریقوں سے مسلسل تنگ کیا اور یہ “پیشہ ورانہ حسد” کا معاملہ ہےجسے علیزے اس طرح سے نکال رہی ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ’ ایور ریڈی پروڈکشن ’‘ والوں کی جانب سے پہلے بھی اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے۔

 جس کے بعد منسا ملک نے ایف آئی آر درج کرائی اور حکام سے درخواست کی کہ وہ انہیں سیکیورٹی فراہم کریں

قابل ذکر بات یہ ہے کہ علیزے شاہ پر متعدد مواقع پر منشیات کے استعمال کا الزام لگایا گیا ہے، اور ان کی سگریٹ نوشی اور چرس کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں۔

ٹی وی ایکٹر منسا ملک کی جانب سے درخواست کی گئی کہ علیزے شاہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سکیورٹی فراہم کی جائے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز، مانو اور زوہا وسیم کی آوازوں کا منفرد امتزاج

لاہور: کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے میوزک پروجیکٹ کی چوتھی پیشکش ’’شبنم‘‘ ریلیز کر دی،…

5 days ago

آئی ٹیل انرجی کی سولر پاکستان ایکسپو میں جدید بیٹری کی نمائش، کمرشل و صنعتی شعبے میں توسیع کا اعلان

آئی ٹیل انرجی نے سولر پاکستان ایکسپو 2026ء میں جدید جنریشن ٹو بیٹری، آر ای…

2 weeks ago

خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ایم این کی سالانہ کانفرنس میں دو اہم اعزازات حاصل کر لیے

خوشحالی مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (KMBL)، جو پاکستان کا پہلا مائیکروفنانس بینک ہے، نے پاکستان مائیکروفنانس…

2 weeks ago