یوں تو اداکارہ علیزے شاہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں کو تعارف کی محتاج نہیں رہیں ہیں، انہوں نے انتہائی کم وقت کے عرصے میں اپنی زبردست فنی صلاحیتوں کے باعث اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے لیکن افسوس پچھلے کچھ دنوں سے اداکارہ علیزے شاہ کو سوشل میڈیا پر اپنے ملبوسات کو لیکر کافی تنقید کا سامنا رہا ہے اور اب گلوکارہ مومنہ مستحسن ان کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے عید کے موقع پر اداکارہ علیزہ شاہ نے اپنے ڈیبیو گانے کی ویڈیو میں بولڈ لباس زیب تن کرنے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، ابھی تنقید کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ اچانک سوشل میڈیا پر اداکارہ علیزے شاہ کی ایک تقریب میں شرکت کی ویڈیو سامنے آئی، جس میں انہوں نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس پر مداحوں اور ناقدین کی جانب سے تھمی ہوئی تنقید کا سلسلہ ایک بار ہھر سے شروع کردیا گیا تھا۔
اس حوالے سے اداکارہ علیزہ شاہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے، جس میں انہوں نے ایلیگینٹ پنک رنگ کا لباس پہن رکھا ہے اور وہ ایک چھوٹی سی واک کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی اداکارہ علیزہ شاہ کی سے اس پر پیغام بھی لکھا گیا کہ انہیں کسی کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔
اداکارہ علیزے شاہ کی یہ ویڈیو اس وقت کافی وائرل ہے، ایک جانب جہاں مداح ان کی تعریفوں اور خوبصورت کے پل باندھ رہے ہیں وہیں دوسری جانب ناقدین انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔ کسی کے مطابق اداکارہ نے شہرت کے لئے اپنی قدرتی خوبصورتی کھو دی ہے، تو کسی کا ماننا ہے کہ مغربی لباس زیب تن کرنے سے شوبز میں کام زیادہ جلدی ملتا ہے۔ تو کسی کا خیال ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ یہ سب محض خبروں میں رہنے کے لئے ہی کر رہی ہیں۔
اس موقع پر معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اداکارہ علیزے شاہ کی حمایت میں سامنے آگئیں ہیں، مومنہ مستحسن نے تنقید کرنے والے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ احترام کے ساتھ میں آپ کی بات سے اختلاف کرتی ہوں، وہ اب بھی وہی انسان ہیں البتہ انداز مختلف اپنایا ہے۔ اگر علیزے شاہ کو پہلے سے شہرت حاصل نہ ہوتی، تو آپ اور میں پہلے سے ان کے پیج پر موجود نہ ہوتے، اگرچے مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں نے انہیں اپنے جذبات سے کچھ زیادہ ہی آگاہ کردیا لیکن وہ اپنا انتخاب کر رہی ہیں۔
گلوکارہ مومنہ مستحسن کا مزید کہنا تھا کہ جو جیسا جینا چاہتا ہے، اسھ ویسے جینے کا حق ہے، دوسروں کے لئے آزادی کا سبب بنیں تاکہ آپ کی آزادی میں بھی کوئی روکاوٹ نہ ہو۔
ایک اور صارف کو جواب دیتے ہوئے اداکارہ مومنہ مستحسن لکھتی ہیں کہ اسلام ہمیں ایک دوسرے کو دیکھ پہنچانے کی اجازت بھی نہیں دیتا ہے، اگر کوئی آپ کو متاثر کئے بغیر اپنے ساتھ کچھ کرتا ہے، تو وہ اس کا اور اللہ کا معاملہ ہے، آپ کا معاملہ نہیں ہے۔ البتہ کسی کا دل دکھانے کی ذمہ داری آپ پر عائد ہوگی۔ اللہ اس چیز کو پسند نہیں کرتا کہ کسی کو تکلیف پہنچائی جائے. اللہ آپ کو اس وقت تک معاف نہیں کرتا، جب تک وہ شخص معاف نہ کردے، جس کا آپ نے دل دکھایا ہے۔
پیغام کے آخر میں گلوکارہ مومنہ مستحسن نے تنقید کرنے والوں کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اس بارے میں سوچیں اور اپنی آخرت پر توجہ مرکوز رکھیں۔
واضح رہے یہ ہمارے معاشرے کا المیہ بن کر سامنے آ رہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم جہاں لکھنے اور بولنے کی ایک انسان کو آزادی ہے، وہاں صارفین محض شہرت یافتہ شخصیات سے جواب حاصل کرنے کے لئے انتہائی نامناسب اور نازیبا لفظوں کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک فطری عمل ہے کہ نازیبا جملوں اور تنقید پر سب ہی غصے میں جواب دیتے ہیں لیکن یہ انتہائی غلط عمل ہے، تنقید ہمیشہ برائے اصلاح ہونی چاہنے نہ کہ آپ کا کوئی ذاتی مقصد چھپا ہوا ہو۔
کچھ دن قبل اداکارہ غنا علی کے شوہر کو لیکر انتہائی غیر مناسب تنقید کا سلسلہ شروع ہوا تھا، لوگوں کے اخلاقیات سے گرے ہوئے جملوں پر اداکار احسن خان کی جانب سے اداکارہ غنا علی اور ان کے شوہر کی حمایت میں ردعمل بھی جاری کیا گیا تھا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…