کراچی میں موٹر سائیکل چوری بچوں کا کھیل بن گیا

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں اور رواں سال کے آغاز سے اب تک وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ موٹر سائیکل لفٹنگ، منشیات فروشی اور دیگر جرائم سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ شہر میں بڑھتی ہوئی ان وارداتوں میں اکثریت نوجوانوں کی ہے لیکن حالیہ واقعہ میں پولیس نے اسکول میں زیرتعلیم دو ایسے بچوں کو حراست میں لیا ہے جو محض تفریح کے لئے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیروزآباد پولیس نے دو ننھے موٹر سائیکل لفٹرز کو دھرلیا، حراست میں لینے والے ان بچوں کی عمریں دیکھ کر پولیس عملے نے بھی اپنا سر پکڑ لیا۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد کے رہائشی اور معروف نجی اسکول میں زیر تعلیم ساتویں آٹھویں جماعت کے بچے موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے فی الحال پولیس نے بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا ہے۔

Image Source: Screengrab

یہ دونوں بچے کافی عرصے سے یہ کام کر رہے تھے ،ایک بچہ دھوراجی دوسرا بہادرآباد چار مینار کے قریب سے حراست میں لیا گیا، یہ دونوں بچے کراچی کے معروف نجی اسکول بیکن ہاؤس کے طالب علم ہے اور اپنے اسکول کا ہیڈ بوائے بھی ہے۔ پولیس نے عبدالرافع کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسے مہارت سے موٹر سائیکل چراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گرفتاری کے بعدان بچوں کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے، دونوں بچوں کی عمر 13 سال اور ساتویں جماعت کے طالبعلم ہیں، بچے بہادرآباد اور دھوراجی سے 6،5 موٹر سائیکلیں چوری کرچکے ہیں۔ بچوں کی نشاندہی پر پولیس نے 2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی اور ان دونوں موٹر سائیکلوں کے خلاف چوری کے مقدمات درج تھے۔

Image Source: Screengrab

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک بچہ موٹرسائیکل چوری کرتا جب کہ دوسرااسے جی بھرکر چلاتا تھا اور موٹر سائیکل چلانے کے بعد دونوں بچے اسے چھوڑ دیتے تھے۔

بعد ازاں، پولیس نے زیر حراست ان بچوں کے والدین کو طلب کرلیا اور اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد بچوں کے مستقبل کے لیے ایک موقع دینےکا فیصلہ کیا۔ پولیس نے اسکول اور دیگر طریقہ کار سے بھی بچوں کی ساکھ معلوم کی جس کے بعد دونوں بچوں کو قانونی چارہ جوئی کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے یہ فیصلہ بچوں کےوالدین اوراہل علاقہ سے ملنے کے بعد کیا۔ تاہم یہ بچے مستقل میں اس طرح کی وارداتوں میں ملوث نہ ہوں اس لئے پولیس نے بچوں کے والدین سے ان پر نظر رکھنے کی ضمانت لی ہے۔

واضح رہے کہ شہر کراچی میں دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہوا تو اسٹریٹ کرائم جیسے قابو سے ہی باہر ہوگئی ہے متفقہ طور پر اس وقت شہر کا سب سے بڑا چیلنج اسٹریٹ کرائم ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 194 گاڑیاں چھینی گئیں اور 1527 چوری ہوئیں، چھینی گئی گاڑی کی کم سے کم قیمت 10 لاکھ اور چوری کی گئی گاڑی کی اگر 3 لاکھ تصور کر لی جائے تو صرف اس مد میں 67 کروڑ 20 لاکھ سے زائد روپوں سے شہریوں کو محروم کردیا گیا۔ اسٹریٹ کرائمز میں اب تک کراچی کے شہری 41 کروڑ سے زائد مالیت کی اشیاء سے محروم کردیے گئے،  یعنی صرف 14 ماہ میں پونے تین ارب روپے سے زائد کی اشیاء سے کراچی کے شہری محروم ہوئے ہیں۔

Story Courtesy: ARY NEWS

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

1 day ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago