گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق سینیٹ الیکشن کا انعقاد آئین میں موجود قوانین کے تحت ہی کروانے کا فیصلہ سنا دیا۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعرات کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ایک بار پھر سے خفیہ رائے شماری کے ذریعے سینیٹ انتخابات کا اعلان کیا، جبکہ حکومتی موقف کو رد کردیا گیا، جس میں انہوں نے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لئے شو ہینڈ یعنی ہاتھ کھڑے کر کے ووٹ دینے کا سفارش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کل یعنی 3 مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ کی 37 خالی ہونے نشستوں پر الیکشن کا انعقاد ہونا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع قومی اسمبلی میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا، قومی اسمبلی، سندھ اسمبلی، خیبرپختونخوا اسبملی اور بلوچستان اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب پنجاب میں سینیٹ 11 خالی نشستوں پر پہلے ہی اراکین بلامقابلہ میدان مار چکے ہیں، جبکہ آج ہونے والے سینٹ انتخابات میں 2 سینٹر وفاقی دارالحکومت، 11 سندھ اسمبلی اور 12، 12 خیبر پختونخواہ اور بلوچستان اسمبلی سے منتخب ہونگے۔
اس موقع پر سب کی نظریں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نشستوں پر مرکوز ہیں جہاں موجودہ وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا مقابلہ سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ہے، سابق وزیراعظم اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ عبدالحفیظ شیخ حکومتی اتحاد کے نمائندگی کررہے ہیں۔ ساتھ ساتھ خواتین کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) فرزانہ کوثر ہے۔
اگر صوبوں کے حوالے سے بات کی جائے تو خیبر پختونخوا کی 12 نشستوں پر 25 امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی میں 12 نشست پر 26 امیدوار پنجہ آزمائی کررہے ہیں البتہ سندھ کی 11 نشستوں پر 17 امیدوار آج اپنی قسمت آزمائیں گے۔
کئی روز سے جاری سینیٹ الیکشن کی گہما گہمی جاری ہی تھی کہ مخالفین ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے تھے کہ کل اچانک ایک ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں دیکھا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی سینیٹ انتخابات میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار سمجھا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل آے آر وائے نیوز پر چلنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق وزیراعظم کے علی موسیٰ گیلانی پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار سمجھا رہے ہیں، اس ویڈیو نے گویا مرکزی سیاست میں ایک تہلکہ سا مچا دیا ہو۔
دوسری جانب رہنما پاکستان پیپلز پارٹی علی موسیٰ گیلانی نے اس ویڈیو میں خود موجود ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہی اس ویڈیو میں ہیں اور انہوں ایک نہیں بلکہ کئی رکن اسمبلیز سے ملاقاتیں کی ہیں، ان کے حکومت سے تحفظات تھے، لہذا انہوں نے انہیں سمجھا کہ ووٹ کس طرح ضائع کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کچھ غیرقانونی نہیں کیا ہے۔
یاد رہے ایک ماہ قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ سال 2018 میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سینیٹ انتخابات سے قبل پیسے لے رہے ہیں اور ہارس ٹریڈنگ کا حصہ بن رہے ہیں۔
خیال رہے سینیٹ انتخابات سے قبل وزیراعظم عمران خان کی خواہش تھی کہ سینیٹ انتخابات کو خفیہ رائے شماری سے نہ کروایا جائے، ان کا خیال تھا کہ یہی یہ واحد حل ہے جس سے سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ روکی جاسکتی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…