Categories: پاکستانصحت

اے کے یو نے پاکستان کے صحت کے مستقبل کو تشکیل دینے والی نرسز اور مڈوائفز کو بطور رہنما خراجِ تحسین پیش کیا

ایسے وقت میں جب دنیا بھر کے صحت کے نظام افرادی قوت کی کمی، مریضوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں، آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری پاکستان (SONAM, PK) نے آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) ڈویژن آف نرسنگ سروسز کے ساتھ مل کر بین الاقوامی نرسز اور مڈوائفز ڈے 2026 منایا، جس میں پاکستان میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے میں نرسز اور مڈوائفز کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔

اس تقریب میں ملک بھر سے صحت کے شعبے کے رہنماؤں، ماہرینِ تعلیم، پالیسی سازوں، طلبہ، اور نرسنگ و مڈوائفری سے وابستہ پیشہ ور افراد نے شرکت کی تاکہ روایتی نگہداشت کے کردار سے آگے بڑھ کر نرسز اور مڈوائفز کی وسیع تر خدمات کو تسلیم کیا جا سکے۔ آج نرسز اور مڈوائفز کلینیکل پریکٹس، تعلیم، تحقیق، پالیسی سازی، صحت کے نظام کے انتظام اور جدت طرازی میں بڑھ چڑھ کر قیادت کر رہی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے SONAM, PK کی ڈین ڈاکٹر سلیمہ آر والانی نے مستقبل کی نرسز اور مڈوائفز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”پاکستان اور عالمی سطح پر نرس یا مڈوائف بننے کے لیے یہ ایک بہترین وقت ہے۔ نرسز اور مڈوائفز جانیں بچاتی ہیں اور ہماری آبادی کی صحت بہتر بناتی ہیں۔ دنیا بھر میں نرسز اور مڈوائفز کی شدید کمی کے باعث اس پیشے کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نوجوان جو ایک بہترین اور باوقار پیشہ ورانہ مستقبل کے خواہاں ہیں، انہیں ان شعبوں کا انتخاب کرنا چاہیے ۔“

اے کے یو ایچ کی چیف نرسنگ آفیسر، خیرالنسا ہودا نے صحت کے شعبے میں قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ”بین الاقوامی نرسز اور مڈوائفز ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ نرسز اور مڈوائفز صحت کے نظام میں تبدیلی کی قیادت کر رہی ہیں۔ مریضوں کی دیکھ بھال سے لے کر انتظامی سطح تک، وہ فیصلوں کو تشکیل دیتی ہیں، جدت کو فروغ دیتی ہیں اور مضبوط صحت کے نظام کی تعمیر کرتی ہیں۔ اے کے یو ایچ میں ہم اپنی نرسنگ افرادی قوت میں سرمایہ کاری پر فخر کرتے ہیں جو آج کی رہنما اور مستقبل کے صحت کے نظام کی معمار ہیں ۔“

تقریب کی ایک اہم جھلک ان ایوارڈز کی تقسیم تھی جن کے ذریعے ان نمایاں افراد کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے نرسنگ اور مڈوائفری میں غیر معمولی کارکردگی، قیادت اور اثرات کا مظاہرہ کیا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل تھے:

  • آغا خان یونیورسٹی (پاکستان) ارلی کیریئر نرسنگ اینڈ مڈوائفری ایکسی لینس ایوارڈ – مس رباب وڈی والا، کلینیکل نرس، پیڈیاٹرک نرسنگ، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال۔
  • آغا خان یونیورسٹی (پاکستان) ڈسٹنگوشڈ نرسنگ ایوارڈ – مس عالیہ ناصر، پرنسپل اور ایسوسی ایٹ پروفیسر، رفیدہ ہمدرد کالج آف نرسنگ (RHCN)۔
  • آغا خان یونیورسٹی (پاکستان) ایکسی لینس اِن مڈوائفری پریکٹس ایوارڈ – ڈاکٹر عروسہ لاکھانی، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈائریکٹر گریجویٹ ایجوکیشن، آغا خان یونیورسٹی اسکول آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری، پاکستان۔

تقریب میں ایک انٹرایکٹو آن لائن کوئز مقابلہ اور پاکستان میں نرسنگ و مڈوائفری کے مستقبل پر قیادت سے متعلق گول میز مباحثہ بھی شامل تھا۔

اس تقریب نے SONAM, PK اور AKUH کے اس مشترکہ عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیم، تحقیق، کلینیکل مہارت اور خدمات کے ذریعے نرسنگ اور مڈوائفری کو مزید فروغ دیا جائے گا، جبکہ صحت کے شعبے کے آئندہ رہنماؤں کی نئی نسل کو بھی متاثر اور متحرک کیا جائے گا۔

zeeshan

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago