مایہ ناز گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں نوجوان گلوکار کیفی خلیل کا سپرہٹ گانا ‘کہانی سنو’ اپنی آواز میں گایا جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا اور وہ آئمہ بیگ کو اس گانے کے ریلیز ہونے کے بعد سے شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سلسلے میں صارفین کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ نے اس گانے میں ویسٹرن ٹچ شامل کرکے اس کی آواز کو ختم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلوکارہ کے ورژن کو نہیں سنیں گے، صرف کیفی کے پرانے ورژن پر توجہ مرکوز کریں گے۔ تاہم شائقین کے ان تبصروں کے برعکس آئمہ کا کہنا ہے کہ کیفی کے اس گانے نے ان کے دل کو جوڑنے میں بہت مدد کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے بتایا کہ جب میرا دل ٹوٹا تھا تو میں نے کیفی خلیل کے گانے کہانی سنو کو بہت سنا اور اسی گانے نے میرے دل کو جوڑنے میں میری مدد کی۔ گلوکارہ نے کہا کہ جس وقت یہ گانا سنا اسی وقت میں کیفی کی آواز، اس کے ٹیلنٹ اور گانے کے الفاظ سے متاثر ہوئی، گانے کے الفاظ میری اس وقت کی صورتحال سے ملتے جلتے تھے اور اسی لیے یہ گانا بھی گایا کیونکہ میرا دل ٹوٹا ہوا تھا،جو کہ اب جُڑ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گانا سنتے ہی میں نے کیفی سے رابطہ کیا اور کہا میں آپ کے گانے کا کور کرنا چاہتی ہوں، کیفی انتہائی اچھا اور خوبصورت انسان ہے، اس نے کہا آپ جو کرنا چاہتی ہیں کریں، میں خود بھی آپ کی آواز میں یہ گانا سننا چاہتا ہوں۔
آئمہ نے کہا کیفی کے اس گانے نے میرے دل کو جوڑنے میں بہت مدد کی ہے، کیفی نے وہ گانا پہلے ہی گا دیا جو میں گانا چاہ رہی تھی، اسی لیے میں نے اس کا فی میل ورژن گایا۔ واضح رہے کہ کیفی خلیل ایک نوجوان پاکستانی موسیقار اور گلوکار اور موسیقار ہیں، جو روایتی بلوچی موسیقی کو جدید موسیقی کے ساتھ ملا کر اسے نیا ٹچ دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئمہ بیگ کنسرٹ کے دوران لڑکے کے نازیبا اشاروں پر برہم ہوگئیں
مزید برآں، آئمہ بیگ کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اپنی نجی زندگی کو نجی رکھیں اور سوشل میڈیا سے دور رہیں، سوشل میڈیا جتنا آپ کو کامیابی دیتا ہےاتنا ہی وہ نقصان دہ بھی ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا اس قدر نقصان دہ ہے کچھ لوگ اس کی وجہ سے خودکشی کر لیتے ہیں، کچھ لوگ اپنے پروفیشن کو چھوڑ دیتے ہیں اور کچھ لوگ سوشل میڈیا کے باعث ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔
خیال رہے کہ چند ماہ قبل آئمہ بیگ پر برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکہ کیا اور وہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔گلوکارہ اور شہباز شگری کے درمیان رومانوی تعلقات استوار ہونے سے لیکر منگنی اور ان کی شادی شوبز انڈسٹری کا اہم موضوع بنی رہی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کِلپ بھی وائرل ہوئی جس میں یہ جوڑا اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو بتارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جب ان سے شادی کی تاریخ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کی شادی رواں سال کے اختتام تک ہوجائے گی۔ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش دِکھائی دئیے مگر پھر دونوں نے منگنی ختم کردی۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…