فیصل قریشی کی والدہ اپنے بیان سے مکر گئی۔

          فیصل قریشی کی والدہ  افشاں قریشی  کی ویڈیو  وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں  کہتے سنا گیا کہ انہوں نے بیٹے کی کامیابی کے لیے خدا سے دعا کی اور ان کی دعائیں قبول ہوئیں لیکن انہوں نے غلطی سے یہ دعا نہیں مانگی کہ ان کا بیٹا اچھا بیٹا اور انسان بھی بنے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سمجھا کہ شاید اداکار کی والدہ بیٹے کی نافرمانی پر بات کر رہی ہیں لیکن درحقیقت وہ دنیا کے تمام بچوں کو پیغام دیتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ اپنے والدین کا احترام کریں، ان کی خدمت کریں، انہیں اولڈ ہائوسز میں داخل نہ کرائیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایڈٹ شدہ ویڈیو میں بعد ازاں اداکارہ بچوں کی جانب سے والدین کو اولڈ ہائوسز میں چھوڑ کر آنے کی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو کو تور مڑور کر پیش کیا گیا ہے، یہ ویڈیو ایڈٹ شدہ تھی اور اس میں ترمیم کی گئی تھی۔

انسٹاگرام پر پاکستان کے مشہور انٹرٹینمنٹ چینل کی جانب سے اداکار ہ کے انٹرویو میں بولے جانے والے الفاظ کو مینشن کرکے پوسٹ کیا گیا ،اس پوسٹ پر افشاں قریشی نے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ لوگ جھوٹی خبریں پھیلانے سے کبھی باز نہ آنا، برائے مہربانی میرے اور میری فیملی سے متعلق ایسی خبریں نہ پھیلائیں، ویوز اورکمنٹس حاصل کرنے کے لیے ان گھٹیا طریقوں کو استعمال کرنا چھوڑ دیں‘۔

:مزید پڑھیئے

انڈیا میں فلم ہٹ کرنے کے لیے پاکستانیوں کو گالی دینا پڑتی ہے ، فیصل قریشی کی ویڈیو وائرل

           اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس انٹرویو کلپ کو سینئر اداکارہ افشاں قریشی نے جھوٹا قرار دے دیا اور سوشل میڈیا پیج کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

Afshan Qureshi Denies Controversial Statement

          انہوں نے وائرل پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پیج جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ویوز اور کمنٹس کے لیے یہ گھٹیا ترکیبیں کرنا بند کریں’۔

          اداکارہ افشاں قریشی کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ ان کے فیصل قریشی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر جاری کیا اور طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ارے ساری اسپائس ہی ختم کردی ہماری امّاں نے اب لوگ کیا کریں گے‘۔

سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو پر جہاں فیصل قریشی کی والدہ نے وضاحت کی کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وہیں اب فیصل قریشی نے بھی اپنا رد عمل دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہماری اماں نے خبر سے سارا مرچ مسالہ ہی ختم کر دیا اب لوگ کیا کہیں گے‘۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago