عادل راجا کے نازیبا الزامات ،کبریٰ خان نے عدالت سے رجوع کرلیا

چند دن پہلے سوشل میڈیا پر سابق فوجی افسر عادل راجا نے وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ جس پر کبریٰ خان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کے لئے عادل راجا کو 3 دن کی مہلت دیتے ہوئے بصورت دیگر معافی مانگنے کے لئے کہا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا نہ کیا گیا تو ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے کیونکہ وہ برطانوی شہریت بھی رکھتی ہیں تو حق سچ پرہونے کے باعث وہاں بھی جائیں گی۔

تاہم اب اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف نازیبا الزامات اور تضحیک آمیز مہم چلانے پر  عدالت سے رجوع کرلیا جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کےخلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنےکا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

Image Source: Instagram

دوسری طرف، اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی جانے والی درخواست شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عادل راجا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔

کبریٰ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ وقت ان کے اور ان کے خاندان کے لئے اس قدر مشکل ہے کہ وہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ کوئی ان کے ساتھ ایسا کیوں کررہا ہے۔ کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح کردی گئی تھی کہ میرا نام یا نام کے شروع کے حروف کی غلط تشریح کی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود بھی مجھے اب بھی ہراسانی کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میری تصویروں کو اس طرح کے نامناسب طریقے سے استعمال کیا جا رہا تھا اور پھر مجھے احساس ہوا کیونکہ کسی نے کبھی اسے روکا نہیں اور کیونکہ ہم خاموش رہنے کے عادی ہیں جب تک ایک  کہانی مر نہیں جاتی اور دوسری کوئی کہانی شروع نہیں ہوجاتی ہم خاموش رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ ہماری خاموشی کا فائدہ اُٹھاتے ہیں۔

کبریٰ کا کہنا تھا کہ وہ صرف اپنے لئے ہی نہیں بلکہ ہر اس محنتی اور خود مختار عورت کےلئے آواز اٹھا رہی ہیں جنہیں محنت کرنے کے بعد بھی روزانہ ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کی توہین کی جاتی ہے۔کبریٰ خان نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی میں اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اپنی عزت اور وقار کے لیے قانون پر بھروسہ کر رہی ہوں اور  اپنے معاملے کو آپ کے قانون کے اور اللہ کے حوالے کے کر رہی ہوں۔

کبریٰ کی اس پوسٹ پر عادل راجا نے بھی ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد کبھی بھی خواتین کو نشانہ بنانا نہیں تھا بلکہ نظام میں ایک بڑے مسئلے کی نشاندہی کرنا تھا۔ ناموں کے ابتدائی حروف بتانے کی وجہ سے پیدا ہونے والی قیاس آرائیوں کے باعث آپ کو پہنچنے والی تکلیف پر بہت افسوس ہے، اس میں آپ کا نام شامل نہیں تھا۔عادل راجہ نے اپنی ٹوئٹ میں بغیر ثبوت کے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل بھی کی۔

خیال رہے کہ عادل راجا نے اپنے وی لاگ میں ذرائع کی فراہم کردہ معلومات پر الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکارائیں آئی ایس آئی کے سیف ہاؤسز اور بی میس میں آکر ٹھہرتی تھیں اور جنرل فیض حمید اور جنرل باجوہ کی طرف استعمال کی جاتی تھیں اور جب باقی لوگوں سیاستدانوں وغیرہ کو بلایا جاتا تھا تو ان کی ویڈیوز بنائی جاتی تھیں۔ اگرچہ مذکورہ ویڈیو میں سابق فوجی افسر نے اداکاراؤں کے واضح نام نہیں لیے تھے لیکن اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ماہرہ خان، کبری خاo، سجل علی اور مہوش حیات کے نام گردش کرنے لگے اور اداکاراؤں کے خلاف نفرت آمیز ٹویٹس دیکھنے میں آئیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago