اداکارہ ثناء نے شادی کے 14 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان کردیا

پاکستان کی معروف جوڑی اداکارہ ثناء اور فخر امام کے درمیان شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہوگئی ہے۔ اس بات کا اعلان ثناء نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’رشتہ ٹوٹنا تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی رشتہ توڑنا اس وجہ سے ضروری ہوتا ہے کہ آپ خود کو ٹوٹنے سے بچا لیں۔ میں نے اور فخر نے شادی کے کئی اچھے اور برے سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرلی ہیں’۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر اداکارہ ثناء نے مزید کہا کہ ’یہ دل توڑ دینے والا کام ہے لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ خدا نے ہمارے لیے کچھ اچھا سوچا ہوگا۔ فخر جعفری آپ کے لیے نیک تمنائیں’۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ثناء کے مداح افسوس کرنے کے ساتھ ان دونوں کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ ثناء نے 2008 میں اپنے کیرئیر کے عروج پر ماڈل فخر امام سے لو میرج کی تھی اور دونوں کے دو بیٹے عاضی امام اور ریان امام ہیں، دونوں کے درمیان کچھ عرصہ سے اختلافات چل رہے تھے۔

Image Source: Instagram

اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے سے ثناء اسکرین سے دور ہیں لیکن وہ ٹی وی شوز اور پروگراموں میں بطور مہمان دکھائی دیتی ہیں اور ماڈلنگ میں بھی حصہ لیتی رہتی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی ایکیٹو رہتی ہیں اور مداحوں سے اپنی تصاویر وغیرہ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: فیروز خان پر سابقہ اہلیہ نے تشدد، بے وفائی اور بلیک میلنگ کے الزامات عائد کردئیے

یاد رہے کہ ثناء نے 1997 میں فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ 2000 کی مقبول ہیروئنز میں سے ایک ہیں، وہ بولی وڈ فلم انڈسٹری کی بھی ایک فلم “قافلہ” میں اپنے اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔ایک طویل عرصے تک فلمی صنعت سے وابستہ رہنے کے بعد ثناء اب ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں، انہوں نے سال 2012 میں اپنا پہلا ڈرامہ “جینا سیکھا دو ہمیں” کیا، جس میں انہیں کافی پذیرائی ملی اور اس کے بعد انہوں متعدد ڈراموں میں اداکاری کی۔جبکہ اداکارہ کا پورا فنی کیرئیر تنازعات سے پاک ہے، کبھی بھی ان کا نام کسی بھی تنازعے کا حصہ نہیں بنا ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ برسوں سے ثناء اپنی صحت اور فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہیں جس کی مدد سے انہوں نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ان کا شمار پاکستان کی چند فٹ ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

گزشتہ دنوں بھی پاکستانی سپر اسٹارز کی جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے 2 سال کی شادی کے بعد اپنی راہیں جدا کرلیں۔ سجل اور احد کی جوڑی ان جوڑیوں میں سے ایک تھی جسے مداح کافی پسند کرتے تھے تاہم گزشتہ برس سے سوشل میڈیا پر اس جوڑے کے بارے میں علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں مگر ان دونوں کی جانب سے باضابطہ طور پر ان افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی تاہم رواں برس مارچ کے مہینے میں ان خبروں کی تصدیق ہوگئی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago