آج کل جہاں شادیوں کا سیزن عروج پر ہے، بھنگڑے ، گروپ اور طرح طرح کی ڈانس پرفارمنسز سے بھرپور ویڈیوز انٹرنیٹ پر خوب اپلوڈ اور وائرل ہو رہی ہیں۔ ایسے میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زرنش خان کی ڈانس ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں جن کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ان ویڈیوز میں اداکارہ نے انڈین آئٹم سونگ پر ڈانس کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
l
اگرچہ چند دن پہلے انہوں نے احسن خان کے شو میں پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے گانے ڈسکو دیوانے پر اپنے پرفارمنس سے مداحوں کو حیران کیا تھا لیکن انڈین آئٹم سونگ پرزرنش کا یہ انداز مداحوں کے لئے بالکل نیا ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پوسٹ اور اسٹوری میں اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں وہ بلیک کالر کا لہنگا چولی پہن کر بالی ووڈ کے آئٹم سانگ ‘ساقی ساقی’ پر بڑے پھرتیلے انداز سے ڈانس کر رہی ہیں۔ زرنش کا اپنی ڈانس ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ یہ ایک مہندی کی تقریب پر کیا گیا ڈانس ہے، میرے ڈانس کی مکمل ویڈیو کے لیے یوٹیوب چینل دیکھ سکتے ہیں۔
ڈرامہ انڈسٹری میں زرنش کی اداکاری کوسبھی سراہتے ہیں مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان کی ڈانس پرفارمنس پر مداح زیادہ خوش دکھائی نہیں دے رہے کیونکہ وہ مختلف ایموجی اور تنقیدی تبصروں سے اپنے رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین نے تو زرنش کے ان ڈانسز پر نہایت سخت لہجہ بھی اختیار کیا ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ ان ویڈیوز پر سب لوگوں نے اداکارہ پر تنقید ہی کی ہے، کئی لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے ان کے ڈانس پرفارمنس کو پسند کیا ہے۔ یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ ہے۔
مزید پڑھیں: میرا کی انگریزی کا مذاق آڑانے والوں پر زرنش خان سیخ پا
خیال رہے کہ شوبز میں زرنش خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی عرصے میں ہی مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ کرلی۔ وہ اب تک بہت سے مشہور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں “سسرال میرا ،لاج ،سن یارا، دی اجازت ،اک محبت کافی ہے اور عشق زہے نصیب میں” سرفہرست ہیں جن میں وہ اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کو اپنا گرویدہ بناچکی ہیں۔
گزشتہ دنوں زرنش خان “مومنہ کی مکسڈ پلیٹ” میں ایک انٹرویو دیا تھا، جس میں انہوں نے اپنے شوبز کیرئیر کے علاوہ خواتین کے سگریٹ نوشی اور اس سے جڑے مسائل پر میزبان سے کھل کر بات چیت کی اور مداحوں کو اپنا نظریئے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جب نچلے طبقے کی خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں تو اسے ٹھیک سمجھا جاتا ہے مگر جب متوسط اور اعلیٰ طبقے کی خواتین سگریٹ پیتی ہیں تو ان کو ‘برا’ قرار دیدیا جاتا ہے۔
زرنش کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی اس ذہنیت کو بدلنا چاہیے، کسی کو بے کردار یا بُرا صرف اس لیے سمجھنا بالکل غلط ہے کہ وہ سگریٹ نوشی کرتی ہے یا پھر وہ ماڈرن کپڑے پہنتی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…