شادی کی دعوت، نوشین شاہ کا یاسر حسین کو پھر سے کرارا جواب

کیا آپ لوگوں کو یاد ہے؟ کچھ عرصہ قبل اداکار یاسر حسین نے ایک انٹرویو میں اداکارہ نوشین شاہ کا مذاق اڑایا تھا؟ جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ اداکارہ نے دعوت نامے کے بغیر ان کی شادی میں شرکت کی تھی۔ اگرچہ ماضی میں نوشین شاہ اداکار کے اس طنز کا بھرپور جواب دے چکی ہیں، لیکن لگتا ہے کہ اداکارہ کا ابھی اور بھی بہت کچھ کہنا باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار یاسر حسین نے کچھ عرصہ قبل ایک نجی چینل کے شو “گھبرانہ منع ہے” میں شرکت کی تھی، جہاں شو کے میزبان واسع چوہدری نے اُن سے دلچسپ سوالات کیے ان میں سے ایک سوال اُن کی شادی میں شرکت کرنے والے بن بلائے مہمانوں سے متعلق بھی تھا۔ یاسر حسین نے کہا کہ مہمانوں کی فہرست 170 افراد پر مشتمل تھی لیکن 200 سے زائد مہمان آگئے، جس کی وجہ ان کی شادی کا دعوت نامہ تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔ کچھ مہمان ایسے بھی تھے جوکہ دعوت نامے کے بغیر زبردستی آئے تھے ،جن میں سے ایک “نوشین شاہ” تھیں اور ان کے علاوہ بھی کچھ دیگر فنکار بھی آگئے تھے جو کہ اتنے مقبول نہیں ہیں۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر یاسر حسین نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ہماری شادی میں ہم سے زیادہ نوشین شاہ کی تصاویر بنی ہیں۔ پھر موضوع بدلتے ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ نوشین بہترین فنکارہ ہیں اور اچھا کام کرتی ہیں، ذاتی طور پر میں اُن کے اسٹائل سے بہت متاثر ہوں۔

اس شو کا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا، مداح نوشین شاہ کے جواب کے منتظر تھے لیکن نوشین شاہ کی جانب سے پہلے کوئی واضح جواب دینے کے بجائے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک مختصر کیپشن درج کیا گیا تھا۔ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا جب آپ ایک سلطنت کی تعمیر میں مصروف ہوں تو آپ کسی کی احمقانہ باتوں پر توجہ نہیں دیتے، میں توجہ ہٹانے میں بے حد مصروف ہوں۔

Image Source: Instagram

بعدازاں، ایک انٹرویو میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا تھا کہ کیا کوئی کسی کے گھر بن بلائے جاسکتا ہے؟ میں کسی کے گھر بھی نہیں جاتی، اگر مجھے نہ بلایا جائے تو شادی میں کیسے جاتی؟ بے وقوف کو اپنی تقریر سے اور دانش مند کو اپنی خاموشی سے پہچانا جاتا ہے، یاسر نے مجھے خود فون کیا اور شادی پر مدعو کیا۔ نوشین شاہ نے کہا کہ وہ یاسر کی بات سے مایوس ہوئی ہیں اور توقع کرتی ہیں کہ وہ ان سے معافی مانگیں گے۔

اس سلسلے میں حال میں اداکارہ نوشین شاہ نے معروف ویب شو ٹو بی ہانینیسٹ میں شرکت کی، جہاں پروگرام کے میزبان نے اداکارہ سے اس تنازعے کے متعلق سوالات کئے، جس پر اداکارہ نے ناصرف موضوع پر روشنی ڈالی بلکہ اپنے تنز و مزاح سے سبھی دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

اداکار نے اس تنازعہ کو انتہائی لطیف انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ “میں دعوت نامے کے بغیر مشہور شخصیات کی شادیوں میں جاتی ہوں ، میں شادیاں کریش کرتی ہوں اور مجھے یہ پسند ہے۔” جس پر میزبان نے تبصرہ کیا کہ اس معاملے میں ملوث اداکارہ نے اپنے اس بیان سے کافی سرخیاں بنائیں ہیں۔

نوشین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ “مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اسے چھوڑ دینا چاہیے اور ہمیں اس کو بہت زیادہ مائلیج نہیں دینا چاہیے۔ عوام نے پہلے ہی ان پر بہت تنقید کی ہے۔ “میں نہیں جانتی لیکن مجھے دکھ ہوتا ہے ، میں واقعی اس کے بارے میں دکھ محسوس کرتی ہوں اور ایسی چیزیں آپ کی فطرت کو ظاہر کرتی ہیں۔”

یاد رہے اداکار یاسر حسین کوئی پہلی بار کسی تنازعے کا شکار نہیں ہوئے ہیں، یہ بات سب کو ہی معلوم ہے کہ انہوں نے پاکستان شوبز اندسٹری میں ترک فنکاروں کے کام کرنے پر اعتراض آٹھایا تھا بعدازاں کچھ لوگوں نے شرارت کرکے ویکی پیڈیا پر یاسر حسین کے والدین میں نام تبدیل کرکے ترک اداکارہ ایثراء بلجیک لکھا دیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago