اداکار احسن خان این سی آر سی کے خیر سگالی سفیر مقرر

ملک میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے فروغ کے لیے کام کرنے والے ادارے نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (این سی آر سی) نے حقوق پاکستان پروجیکٹ کے لیے مشہور اداکار احسن خان کو اپنا خیر سگالی کا سفیر مقرر کر دیا ہے۔

حقوق پاکستان پروجیکٹ این سی آر سی اور یورپی یونین کا مشترکہ پروجیکٹ ہے۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار احسن خان نے بچوں کے تحفظ کے ادارے کے ساتھ خیر سگالی سفیر مقرر کرنے کے معاہدے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں اچھے مقصد کے لیے منتخب کیا گیا۔ اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بچوں کا تحفظ کا مطلب اپنے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے، کیوں کہ آج کے بچے کل بڑے ہوکر ہمارے معاشرے میں کردار ادا کریں گے۔

احسن خان نے لکھا کہ بچوں کے ساتھ ظلم، ان پر تشدد اور ان کے ساتھ ناانصافی ان کے ذہنوں اور پرورش پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں اور انہی بچوں کو مستقبل میں قوم کو سنبھالنا ہوتا ہے۔

اداکار کے مطابق جن افراد کی روحیں نفرت سے بھری ہوں اور جو لوگ احترام، عزت و تعلیم سے محروم ہوں ایسے افراد کو قوم کو سنبھالنے کی ذمہ داری دینا غیر اخلاقی اور ناانصافی ہوتا ہے، اس لیے بچوں کا تحفظ نہ صرف اپنی قوم بلکہ انسانیت کا تحفظ بھی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ بچوں کے تحفظ کے لئے نیشنل کمیشن کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہیں گے۔

احسن خان کو خیر سگالی سفیر مقرر کیے جانے کے حوالے سے این سی آر سی نے بھی معاہدے کی مختصر ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔

احسن خان کے بچوں کے تحفظ سے متعلق خیر سگالی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی خبر پر کئی شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے اقدام کو سراہا۔

اداکارہ حرامانی اور اداکار اعجاز اسلم نے انسٹاگرام پر اداکار کو مبارکباد دی۔

جبکہ ٹوئٹر پر ان کی پوسٹ پر معروف اداکار ہمایوں سعید نے لکھا، “گریڈ ورک احسن ،کیپ اِٹ اَپ۔”

ساتھی اداکار فہد مصطفی نے لکھا ”مبارک ہو احسن خان ، آپ یقینی طور پر اس مقصد کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ کیپ اِٹ اَپ۔”

اداکارعدنان صدیقی نے بھی ٹوئٹ میں احسن خان کی تعریف کی اور انہیں سراہا۔

اداکارہ ومیزبان جگن کاظم نے لکھا کہ “بہترین احسن ! مجھے آپ پر فخر ہے۔”

پاکستانی ڈرامے انڈسٹری مشہور اداکار احسن خان ‘اڈاری’ ،’آنگن’ اور ‘داستان’ جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین پرفارمنس کے لیے جانے جاتے ہیں۔ 2018 میں انہیں ‘چھپن چھپائی’ میں اپنے کردار کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین فلم اداکار کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا۔ آج کل وہ ایک نجی چینل پر ‘ٹائم آؤٹ ود احسن خان’ کے نام سے ایک ٹاک شو کی میزبانی کر رہے ہیں۔

احسن خان اداکار ہونے کے علاوہ وہ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصؔہ لیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی وہ لاہور میں تھیلسیمیا اور ہیموفلیلیا کے مریض بچوں کا غم بانٹنے کے لیے ان کے پاس جا پہنچے، بچوں میں تحائف اور پھل تقسیم کیے ،سیلفیاں بنائیں اور مریض بچوں کے لیے اپنا خون بھی عطیہ کیا۔ یہی نہیں احسن خان نے اپنے مقبول ڈرامے اڈاری سے ہونے والی آمدنی کا 20 فیصد حصہ زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کو عطیہ کر دیا تھا۔ جبکہ رزق بھی ان کا ایک بہترین اقدام ہے جس کے تحت پورے سال بلخصوص رمضان میں چندہ جمع کرکے غریبوں کو اجتماعی طور پر کھانا کھلایا جاتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

11 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

2 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

4 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

6 days ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

1 week ago