تین سال سے کوئی نماز نہیں چھوڑی، اداکارہ نوشین شاہ

شوبز انڈسڑی کی خوبصورت اداکارہ نوشین شاہ کا شمار ان چند اداکاروؤں میں ہوتا ہے جو لگی لپٹی رکھنے کے بجائے صاف بات کرنے کی قائل ہیں اور اس وجہ سے مختلف تنازعات کا شکار بھی ہوتی ہیں ۔متعدد ڈراموں میں بطور معاون اداکارہ جلوہ گر ہونیوالی نوشین شاہ کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں اداکارہ نے نماز باقاعدگی سے پڑھنے سے متعلق انکشاف کرکے صارفین کو حیران کردیا۔

اداکارہ نوشین شاہ نے حالیہ دنوں میں نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی زندگی کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھایا اور تین سال قبل اپنی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات پر بات کی۔

Image Source: Instagram

ان کا کہنا تھا کہ 3 سال پہلے میں اپنی زندگی سے خوش نہیں تھی، میرا دل سکون میں نہیں تھا مجھے ہر کام کرنے کی جستجو رہتی تھی لیکن اس کے باوجود میں بہترین طریقے سے کچھ نہیں کرپاتی تھی۔ اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کاموں کا ٹھیک طرح سے نہ ہونا مجھے بے سکون رکھتا تھا، یہی نہیں ایک دو راتیں میری زندگی میں ایسی بھی آئیں جب میں پوری رات سونہیں پائی، میں پوری رات روتی رہی اور اللہ سے دعا کی کہ کسی طرح مجھے جائے نماز تک جانے کی توفیق عطا فرما دے۔ نوشین شاہ نے کہا کہ اللہ نے میری دعا سن لی اور مجھے جائے نماز تک پہنچادیا اس کے بعد اب الحمد اللہ مجھے 3 سال ہوگئے ہیں میری نماز قضا ہوجاتی ہے لیکن ادا ضرور کرتی ہوں۔  

Image Source: Instagram

خیال رہے کہ نوشین شاہ نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور فیشن کی دنیا میں بھی بے پناہ کامیابیاں سمیٹنے کے بعد انہوں نےاداکاری کرنا شروع کی اور ڈرامہ سیریل ٹوٹے تارے، ضد ، تڑپ جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ نوشین خوبصورت شکل وصورت کی مالک توہیں ہی لیکن ان کی حقیقت سے قریب اداکاری نے ان کے پرستاروں کی تعداد میں حیرت انگیز اضافہ کر رکھا ہے اور وہ شوخ چنچل اور سنجیدہ کرداروں کے علاوہ ہر طرح کے کردار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر وہ اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر زیر بحث رہتی ہیں۔ جبکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے کبھی تو خوب سراہا جاتا اور کبھی تنقید بھی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: نوشین شاہ کے نمرہ خان کے سابقہ شوہر سے متعلق حیران کن انکشافات

گزشتہ دنوں بھی نوشین شاہ نے جب انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں تو کچھ صارفین نے اداکارہ کو ‘بوڑھی آنٹی’ کہا ایک صارف نے لکھا کہ ’آنٹی ہوگئی ہو‘ جس کا جواب دیتے ہوئے نوشین شاہ نے لکھا کہ الحمداللہ ،آپ کو کوئی مسئلہ؟ ایک اور صارف نے کمنٹ کیا کہ کوئن آف پاکستان  اور ساتھ ہی اولڈ ایج آنٹی بھی کہہ ڈالا۔لیکن جواب میں غصہ کرنے کی بجائے اداکارہ نے صارف کو یہ کہہ کر لاجواب کردیا کہ کوئن ہوں اتنا ہی کافی ہے، عمر تو بس ایک نمبر ہے۔

علاوہ ازیں ، اپنی شادی کے حوالے سے نوشین شاہ کی ایک پوسٹ پر جب معروف فیشن ڈیزائنر عمر سعید نے ان کی بات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے کمنٹ کیا تھا کہ ” ہاں، جب شادی نہیں ہوپاتی کوشش کرکے تو پھر یہی کہنا پڑتا ہے عزت بچانے کیلئے”۔نوشین شاہ نے اس بات کے جواب میں عمر سعید پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام عائد کردیاتھا اور ان کا یہ بیان کافی وائرل ہوا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago