نکاح نامے پر شرط رکھی ہے کہ آریز دوسری شادی نہیں کرسکتے، حبا بخاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری کی جنہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے کامیابیاں سمیٹیں اور جلد انڈسڑی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے کئی سیریلز میں کام کیا، چھوٹی سی زندگی، تھوڑی سی وفا، سلسلے، رمزِ عشقِ ، دیوانگی میں بہترین اداکاری کی بدولت ان کے چاہنے والوں بھی حبا بخاری کی اداکاری کے معترف ہیں، متعدد ڈرامہ سریلز میں اپنی جانداراداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں۔

حال ہی میں وہ اداکار آریز احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوہر آریز احمد کو دوسری شادی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ، صرف یہی  نہیں بلکہ یہ بھی بتادیا کہ انہوں نے نکاح نامے میں کون کونسی شرائط درج کروا رکھی ہیں۔ 

Image Source: Instagram

اداکارہ حبا بخاری نے نکاح نامے پر شوہر کے لئے دوسری شادی سے متعلق شرط عائد کروائی ہے کہ وہ دوسری شادی نہیں کرسکتے۔ اس نوبیاہتا جوڑے نے حالیہ دنوں میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے ملکی سیاست سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

Image Source: Instagram

دوران پروگرام ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے بتایا کہ انہیں شوہر آریز احمد کی دوسری شادی پر اعتراض ہے، جس پر آریز کا کہنا تھا کہ حبا بخاری نے ان سے  نکاح نامے پر لکھوایا ہے کہ انہیں دوسری شادی کی اجازت نہیں۔ اداکارہ نے اعتراف کیا اور کہا کہ  لڑکیوں کو شوہر کی دوسری شادی سے متعلق نکاح نامے میں لکھوانا چاہیے کیوں کہ یہ ان کا حق ہے۔

Image Source: Instagram

مزید پڑھیں: منیب بٹ نے دوسری شادی کے بیان پر وضاحت جاری کردی

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، مقبول ڈرامہ’ دیوانگی’نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا لیکن انہیں ڈرامہ سیریل’فتور‘ میں اپنے جسمانی خدوخال پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں اُن کا کردار ایک ایسی لڑکی کا تھا جوکہ کالج کی طالب علم تھی اور سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ وہ اس کردار کے لحاظ سے عمر میں بڑی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اتنا ہی نہیں کچھ لوگوں نے تو ان کی شکل وصورت پر بھی تنقید کی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران وہ ایک بہت برے دور سے گزریں اور بہت پریشان ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں: دوسری شادی کی خواہش ،بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ ڈالیں

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حبا بخاری اور آریز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تو ان کی شادی میں ساتھی فنکاروں اور قریبی عزیز نے شرکت کی تھی۔ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں نے انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago