
معروف مذہبی اسکالر اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین جو ابھی اپنی دوسری شادی پر تنقید سے پوری طرح باہر نہیں نکل سکے ہیں وہیں ٹی وی کی اداکارہ ہانیہ خان نے یہ دعوی کردیا ہے کہ وہ ان کی تیسری بیوی ہیں۔
شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ خان کے مطابق وہ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہیں اور ان کی باقاعدہ ڈاکٹر صاحب سے شادی ہوئی ہے جس کے تمام ثبوت بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ ان کے خلاف ہیں اور یہ شادی ختم کروانا چاہتی ہیں اس لئے ان پر کالاجادو بھی کروا دیا ہے۔

اداکارہ ہانیہ خان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ میں تین مہینوں سے ٹھیک نہیں ہو پارہی ، میں نے سب کو مورد الزام ٹھہرایا کیونکہ مجھے لگتا تھا کہ سب میرے خلاف ہیں میڈیا ، میری فیملی، یہاں تک کہ میں نے اپنے والدین پر بھی ہاتھ اٹھایا اور چار بار خودکشی کی کوشش بھی کی ۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ان سب حالات میں صرف میری والدہ اور بہنوں نے ہی میرا ساتھ دیا اور عامر لیاقت حسین نے مجھے ان ہی کا دشمن بنادیا تھا۔

اس ویڈیو پیغام میں اداکارہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں ایک غریب ڈرائیور کی بیٹی ہوں اور بیٹیاں صرف امیر گھروں میں پیدا ہونی چاہئیں ، انہوں نے ڈاکٹر صاحب پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عامر تم نے مجھے اپنی بیوی طوبیٰ کے ساتھ مل کر دھوکہ دیا ہے ،تم دھوکے باز ہو۔
اداکارہ نے اپنی سچائی ثابت کر نے کے لئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے موبائل پیغامات جب کہ ان دونوں کے درمیان ہونے والی ویڈیو کالز اور میسیجز کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کئے ہیں جن میں ڈاکٹر صاحب نے ان سے بارہا اپنی محبت کا اظہار کیا ہوا ہے۔








اداکارہ ہانیہ خان کے مطابق کافی عرصے سے ان کی فیملی سے ڈاکٹر عامر لیاقت کی بات چیت ہوتی رہی اور ان کی محبت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ان کی شادی کروادی لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے ان کی شادی اور اس محبت کے خلاف ایک مہم شروع کردی بلکہ ان پر کالا جادو بھی کروا دیا۔

اس دوران اداکارہ نے چار بار اپنی جان لینے کی بھی کوشش کی، اور عامر لیاقت حسین کے کہنے پر اپنی والد اور والدہ پر ہاتھ بھی اٹھایا لیکن اپنی دوسری بیوی طوبیٰ کی باتوں میں آکر ڈاکٹر صاحب نے ان کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔
اس معاملے میں کتنی سچائی ہے اور کیا اداکارہ ہانیہ خان واقعی سچ بول رہی ہیں ؟ فی الحال اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن ہانیہ خان کے میسیجز میں دونوں کے مابین ہونے والی گفتگو سے ظاہر تو ایسا ہورہا ہے کہ ان کا اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے درمیان کوئی نا کوئی تعلق ضرور ہے۔ تاہم ، سوشل میڈیا پر ان کی دوسری اہلیہ کی طرف سے مکمل خاموشی ہے اور تاحال کوئی بھی بیان کسی بھی حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے ۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے طوبیٰ سے بھی اپنی دوسری شادی کا اعلان فوراً نہیں کیا تھا بلکہ کے ایک سال کے بعد میڈیا کو اپنی دوسری شادی کا بارے میں آگاہ کیا تھا ۔
0 Comments